Advertisement
Advertisement
Advertisement

چند گھریلو نسخے اپنائیں ہر قسم کے درد سے چھٹکارا پائیں

Now Reading:

چند گھریلو نسخے اپنائیں ہر قسم کے درد سے چھٹکارا پائیں

ہر قسم کے درد میں درد کو ختم کرنے کے لئے گولی کھا لینا بہتر طریقہ نہیں ایسا ہر گز نہ کریں بلکہ چند آسان نسخے آزما کر بھی آپ مختلف اقسام کے درد سے نجات پا سکتے ہیں۔

 اپنے باورچی کھانے میں موجود اجزاء سے آپ کس طرح نسخے اپنا کر خود کو دواؤں سے دور رکھ سکتے ہیں، آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

یہ نسخے آزمائیں اور ہر قسم کے درد سے نجات پائیں

وقت سے پہلے بال سفید ہونا

سوکھے آملہ کھوپرے کے تیل میں اتنا پکائیں کہ یہ گھل جائیں پھر اس تیل کو روزانہ سر پر لگائیں بال کالے ہونا شروع ہو جائیں گے۔

Advertisement

ماہواری کا درد

دو سے تین لیموں کو ٹھنڈے پانی میں نچوڑ کر یہ پانی پی لیں، یا پھر ایک انچ کا ادرک کا ٹکڑا پانی میں اُبال کر یہ پانی پی لیں، درد سے نجات کے لئے روز استعمال کریں۔

آنکھوں کے گرد ہلکے

آنکھوں کے گرد ہلکے ہیں تو انہیں دور کرنے کے لئے کینو کے رس میں گلیسرین مِلا کر آنکھوں پر لگائیں، ہلکے ختم ہو جائیں گے۔

گلے کی سوجن اور درد

 تلسی کے پتوں کو پانی میں اُبالیں اور جب تک پتیوں کا رس نہ نکل جائے ہلکی آنچ پرپکائیں پھر اس پانی سے غرارے کر لیں گلے کی سوزش میں فوری آرام آئے گا اور درد بھی دور ہوگا۔

Advertisement

دائمی سر درد سے نجات

دائمی سر درد یا دردِ شقیقہ سے نجات کے لئے سیب چھیل کر کاٹ لیں اس میں نمک ڈالیں اور نہار منہ صبح کھائیں۔

ہائی بلڈ پریشر

آملہ پاؤڈر کو دودھ میں مِلا کر روز صبح پی لیں، بلڈ پریشر نارمل رہے گا ساتھ ہی نمکین غذاؤں سے پرہیز کریں۔

دمہ سے نجات

 دمے سے نجات کے لئے ایک چمچ شہد میں آدھا چائے کا چمچ الائچی پاؤڈر ملا کر روزانہ رات پی لیں، دمہ سے چھٹکارا مل جائے گا یا پھر روزانہ ایک لہسن صبح نہار منہ کھائیں۔

Advertisement

خشکی سے نجات

سر سے خشکی دور کرنے کے لئے کھوپرے کے تیل میں کافور ملا کر سر پر لگائیں خشکی اور سکری سے نجات مل جائے گی آپ روزانہ سونے سے پہلے یہ تیل لگا سکتے ہیں۔

گیس سے نجات

تقریبا 1/4 چمچ یا ایک چٹکی بیکنگ سوڈا پانی میں ملا کر پینے سے گیس سے راحت حاصل ہو جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر