اسلام کے نام پر بننے والی مملکتِ خداداد پاکستان میں ہراسانی کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ سڑک ہو، دفاتر ہو یا تعلیمی ادارے، موقع ملتے ہی اوباش خواتین کو ہراساں کرنے سے گریز نہیں کرتے۔
اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی ناکام نظر آتے ہیں، جس کی بڑی وجہ اس جرم کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کرنا اور چند حرام ٹکوں کی خاطر ان جنگلی درندوں کو دوبارہ آزاد کر دینا ہے، جس سے مجرمان کو مزید شے ملتی ہے اور مزید ڈھٹائی سے یہ کام دوبارہ کیا جاتا ہے۔
لیکن جب ایسے واقعات ملک کے دارالحکومت میں ہی تواتر سے رونما ہونے شروع ہوجائیں تو حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھنے شروع ہوجاتے ہیں۔
اسلام آباد میں ہونے والے ایسے ہی ایک واقعے کی حال ہی میں ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں موٹر سائیکل پر سوار آوارہ نوجوانوں کو خاتون کو نازیبا اشارے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
خاتون صارف کی جانب سے پیر کے روز ٹوئٹر پر شئیر کی گئی ویڈیو بظاہر کار سے ریکارڈ کی گئی معلوم ہوتی ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد اندر موجود ایک خاتون کو ہراساں کررہے ہیں، اور جواب میں خاتون ان کی ویڈیو بنا رہی ہیں۔
مذکورہ اشخاص کو ویڈیو میں مسلسل درمیانی انگلی دکھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اور یہاں تک کہ وہ گاڑی کے قریب جا کر بھی ایسا عمل کرتے ہیں۔
ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ افراد کو بخوبی علم ہے کہ ان کی ریکارڈنگ کی جا رہی ہے، لیکن وہ بغیر کسی ڈر و خوف کے انہیں ہراساں کرنے میں مصروف رہتے ہیں، بعدازاں بلا جھجک کار کے قریب آتے ہیں۔
We are not gonna bear this behaviour! Girls are not even safe inside their cars. This is not something to ignore. This is no fun ! this is harassment !! #islamabadexpresshighway #saynotoharrasment @RwpPolice @Aasifiqbalpak @hamzashafqaat @dcislamabad pic.twitter.com/3va4Mg0qLP
— Palwasha Afraz Abbasi (@Palwashaabbasii) January 3, 2022
یہ واقعہ مبینہ طور پر اسلام آباد میں پیش آیا، جبکہ صارف کی جانب سے استعمال کئے گئے ہیش ٹیگ کے مطابق یہ مقام شاید ایکسپریس ہائی وے ہے۔
اس موقع پر خاتون نے موقف اپنایا کہ ”لڑکیاں اپنی گاڑیوں کے اندر بھی محفوظ نہیں ہیں، یہ نظر انداز کرنے کی چیز نہیں ہے۔ اور نہ ہی یہ کوئی تفریح ہے، یہ ہراسانی ہے۔“
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
