Advertisement
Advertisement
Advertisement

وسطی ایشیا میں بڑا بلیک آوٹ، 3 ملکی دارالحکومت اندھیرے میں ڈوب گئے

Now Reading:

وسطی ایشیا میں بڑا بلیک آوٹ، 3 ملکی دارالحکومت اندھیرے میں ڈوب گئے

وسطی ایشیا میں بڑے پیمانے پر ہونے والے بلیک آوٹ نے تین ملکوں کے دارالحکومتوں کو اندھیرے میں ڈبو دیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق کرغزستان اور ازبکستان کی دارالحکومتوں کے ساتھ ساتھ قازقستان کے اقتصادی مرکز الماتی میں بھی بڑے پیمانے پر بجلی بند ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تین سابق سوویت جمہوریہ کے گرڈ قازقستان کے راستے روسی پاور گرڈ سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

بیب الاقوامی میڈیا اور دیگر حکام نے بتایا کہ بلیک آوٹتینوں ممالک کے صوبوں میں دور دور تک پھیل گیا، فی الحال تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔

قازقستان کے قومی بجلی فراہم کنندہ KEGOS کا کہنا ہے کہ ملک کی شمالی-جنوبی پاور لائن، جو کہ گنجان آباد جنوبی قازقستان اور اس کے دو پڑوسیوں کو شمالی قازقستان کے بڑے پاور اسٹیشنوں اور روسی نیٹ ورک سے جوڑتی ہے، گرڈ کے وسطی ایشیائی حصے میں “ہنگامی عدم توازن” کی وجہ سے منگل کی صبح منقطع ہوگئی۔

Advertisement

جبکہ ازبکستان اور کرغزستان کے حکام نے کہا ہے کہ وہ ہنگامی بندش کے بعد پاور پلانٹس کو دوبارہ شروع کر رہے ہیں اور ابتدائی طور پر وسطی ایشیائی گرڈ سے منقطع رہیں گے۔

دراصل جنوب مشرقی یورپ میں سردی کا قہر جاری ہے۔ اس شدید سردی کی وجہ مشرقی بحیرہ روم میں برفانی طوفان جو بلیک آوٹ کا سبب بنا۔

ملکی دارالحکومتوں میں بجلی بند ہوجانے کی وجہ سے ٹریفک بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

یورپ کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک استنبول ہوائی اڈے کو شدید برف باری کے باعث بند کرنا پڑا۔

یہی نہیں بلکہ شدید برف باری کے باعث ایتھنز میں اسکول اور ویکسینیشن سینٹرز بھی بند کردیے گئے ہیں۔

وسطی ایشیائی ممالک میں بجلی کی بندش قازقستان میں ٹرانزٹ لائنوں کے اوور لوڈنگ کی وجہ سے ہوئی ہے۔

Advertisement

ٹریول حکام نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ استنبول کے پرانے اتاترک ہوائی اڈے کو ترکی ایئر لائنز کے لیے ایک نیا مرکز بنانے کے طور پر بدلنے کے بعد سے پہلی بار بند کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر