
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ہم عوام سے بھکاری کی طرح ووٹ مانگیں گے۔
ہزارہ ایکسپریس میں اسٹینڈرڈ کوچ لگانے کی افتتاحی تقریب سے اعظم خان سواتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کے افسران اور مزدروں کو ہزارہ ایکسپریس کو ڈویلپ کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہزارہ ایکسپریس کا روٹ منافع بخش ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ کیبنیٹ اجلاس کے بعد پرسوں ہزارہ کا دورہ کر رہے ہیں، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کو کہتا ہوں ہم آئیں گے تو کامیابی حاصل کریں گے، ہم عوام سے بھکاری کی طرح ووٹ مانگیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News