
یوں تو تمام ہی سبزیاں اپنے اندر بے بناہ افادیت رکھتی ہیں لیکن ان میں کچھ ایسی ہیں اپنے صحت بخش خواص کی بدولت مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہیں میں کھیرا بھی شامل ہے۔
کھیرے کو عموماً سلاد میں شامل کیاجاتا ہے لیکن یہ صرف سلاد میں استعمال کی جانے والی سبزی نہیں ہے بلکہ اسے کئی مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جن سے آپ ناواقف ہیں۔
پانی
ددن بھر میں ایک فرد کواوسطاً 12 کپ پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ مقدار جسم کی ضرورت کو مد نظر رکھ تجویز کی گئی ہے تاہم یہ مختلف افراد میں زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔ اس میں پانی ایک تہائی حصہ غذا سے حاصل کیا جاتا ہے، کھیرا جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے اس میں 95 فیصد پانی موجود ہوتا ہے جسم میں پانی کی مناسب مقدار خلیات کے افعال کی بہتر انداز میں انجام دہی کے لئے نہایت ضروری ہے۔ اگر یہ نہ ہوتو چکرآنے اور کمزوری محسوس ہونے لگتی ہے۔
وزن
کھیرا صرف جسم میں پانی کی کمی کو ہی پورا نہیں کرتا بلکہ یہ وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کھیرے کو اپنی غذا کا حصہ بناکر بہت کم میں اپنا ہدف حاصل کر سکتے ہیں۔
ایک درمیانی سائزکے کھیرے میں صرف 16 کیلوریزپائی جاتی ہے اس طرح پیٹ بھرے رہنے کا احساس رہتا ہے جو بے وقت کی بھوک سے بچاتا جو وزن بڑھنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔
غذائیت
کھیراغذائیت سے بھر پور سبزی ہے صرف ایک کپ کھیرا آپ کے دن بھر کی تجویز کردہ خوراک کا 14 سے 19 فیصد وٹامن کے فراہم کرتا ہے۔ ساتھ ہی وٹامن بی، سی، کاپر، فاسفورس اور میگنیشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔
اینٹی آکسیڈینٹس
کھیرا اینٹی آکسیڈینٹ سے بھر پور سبزی ہے جو جسم میں خلیات کو فری ریڈیکلز سے تحافظ دینے میں مدد فراہم کرتے ہیں یہ نہ صرف خلیات کا تحفظ یقینی بناتے ہیں بلکہ اندرونی سوزش کو بھی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جو کئی طرح کے امراض جیسے عارضہ قلب کی بڑی وجہ ہے۔ کھیرے میں موجود بیج کو لیسٹرول کو بھی اعتدال میں رکھتے ہیں۔
قبض
کھیرے میں پانی اور دیگر صحت بخش اجزا نظام انہضام کو بہتر بناتے ہیں اور اس طرح آنتوں کے افعال بہتر انداز میں کام کرتے ہیں اور قبض کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔
جلد
کھیرا جلد کی حفاظت میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزی ہے اس کا رس چہرے پر لگانے سے جھریاں ختم ہوجاتی ہیں، ساتھ ہی اس کارس دیگر سبزیو ں کے رس کے ساتھ غذا میں شامل رکھنے سے صحت پر حیرت انگیز فائدے حاصل ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News