Advertisement
Advertisement
Advertisement

مکہ ٹیرس کا غیر قانونی حصہ ایک ماہ میں گرایا جائے، سندھ ہائیکورٹ

Now Reading:

مکہ ٹیرس کا غیر قانونی حصہ ایک ماہ میں گرایا جائے، سندھ ہائیکورٹ
مکہ ٹیرس کیس

مکہ ٹیرس کی بحالی تک بجلی، پانی اور گیس بحال کی درخواست مسترد

سندھ ہائی کورٹ نے ایس بی سی اے افسران کو حکم دیا کہ مکہ ٹیرس کا غیرقانونی حصہ ایک ماہ کے اندرگرایا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ مکہ ٹیرس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

جسٹس حسن اظہررضوی نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ شہروں میں ہی مکینوں کو مہاجر بنا دیا گیا ہے۔ کروڑوں روپے کے فلیٹس خریدنے والے آج سٹرکوں پر آگئے۔ ان سے پوچھیں جنہوں نے زندگی بھرکی جمع پونچی لگائی۔

دورانِ سماعت غلط بیانی کرنے پرعدالت نے بلڈرکو جھاڑ پلا دی اور استفسار کیا کہ ایک فلیٹ کی کتنی قیمت ہے؟

بلڈرمحمد وسیم نے عدالت میں بیان دیا کہ بیس لاکھ روپے قیمت ہے ایک فلیٹ کی جس پر جسٹس سید حسن اظہررضوی برہم ہوئے اور کہا کہ داڑھی رکھ کر جھوٹ بولتے ہو؟ ایسا ہے تو ناظرکے ذریعے پوری بلڈنگ خرید لیتے ہیں۔

Advertisement

اظہارِبرہمی کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ایسا بیان مت دو۔ صدر میں ایک پورشن بیس لاکھ کا؟ کیا کہہ رہے ہو؟ ایک کروڑسے سوا کروڑ کا فلیٹ ہوگا۔ بیس لاکھ روپے میں تو سپر ہائے پر پلاٹ نہیں ملتا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا ہم نہیں چاہتے کہ مکینوں کو نقصان ہو۔ کسی سے زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ ہم صرف چاہتے ہیں غیر قانونی حصہ گرایا جائے۔

عدالت کا ایس بی سی اے افسران سے مکالمہ

عدالت نے ایس بی سی اے کے افسران سے پوچھا کہ کیا عمارت پر کارروائی کا طریقہ کار محفوظ ہے؟

ایس بی سی اے افسران نے عدالت کو بتایا کہ محفوظ طریقے کار کے تحت کارروائی کر رہے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایمانداری سے کام کریں، کسی سے زیادتی نہ ہو۔ نقصان دوسروں کو پہنچاؤ گے تو خود بھگتو گے۔ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔

Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ عمارت کا حصہ ایسے توڑا جائے کہ پوری عمارت متاثر نہ ہو

دورانِ سماعت عدالت نے ایس بی سی اے افسران پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے افسران نے آنکھیں بند کررکھی تھیں۔ کیا اپنے افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی؟ آپ کے پاس اچھے افسران ہیں نہ مشینری ہے۔ نسلہ ٹاور کے لیے کمشنر مشینری تلاش کرتا رہا۔

سندھ ہائیکورٹ نے بلڈر کو یہ بھی حکم دیا کہ چھ ماہ تک بلڈر فلیٹس کی تزین وآرائش کرے گا۔ عمارت بحالی کے بعد بلڈرایس بی سی اے  سے رجوع کرے۔

عدالت نے ایس بی سی اے افسران سے ایک ماہ میں پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ ایس بی سی اے جائزہ لے کردوبارہ بلڈنگ اپروول پلان منظور کرے۔

سندھ ہائیکورٹ نے مکہ ٹیرس کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر