Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ چوری کا جواب دینے کے بجائے الزامات لگانے میں مصروف ہیں، شہباز گِل

Now Reading:

ن لیگ چوری کا جواب دینے کے بجائے الزامات لگانے میں مصروف ہیں، شہباز گِل
شہباز گِل

ترجمان وزیر اعظم معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ ن لیگ چوری کا جواب دینے کے بجائے الزامات لگانے میں مصروف ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق نااہل چوری کا جواب دینے کے بجائے الزامات لگانے میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈھٹائی کی اعلیٰ مثال بے نامی جائیدادیں اور چوری کے مال کے جوابدہی میں بری طرح ناکام ہوئے، محلات میں رہنے والے کرپٹ شریفوں نے ہمیشہ غریبوں کو لوٹا۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے میاں کے آباء غریب تھے تو موصوف کھرب پتی کیسے ہوئے؟ نااہلوں کے پاس ہر کرپشن اور چور بازاری کے سوال کا جواب میں نہ مانوں ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ کباڑی، چپڑاسی، بجری والے کے اکاؤنٹ سے اربوں کی ٹرانزیکشنز کالے کرتوتوں کے ثبوت ہیں۔

ترجمان وزیر اعظم معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ اس ملک کی کرپٹ حکمرانوں نے غریب کو کچھ دیا نہیں مگر انکے نام پر اربوں کی کرپشن کی۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ ثبوت کے ٹرک اور صندوقوں سمیت عمران خان اور شہزاد اکبر کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ عمران صاحب اور شہزاد اکبر شہباز شریف کے خلاف جھوٹے الزامات کے ثبوتوں کے صندوق لے کر آج بھی عدالت نہ پہنچ سکے، شہباز شریف نے ڈٹ کر عمران صاحب کے سیاسی انتقام اور جھوٹ کا ملک میں اور بیرون ملک ہر عدالت میں مقابلہ کیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بشیر میمن نے عمران صاحب کے منہ پر گواہی دی کہ شہباز شریف کے خلاف کیس نہیں بنتا ، نیب کے 58 والیمز نے گواہی دی کی ایک دھیلے کی کرپشن، کک بیک، اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں ہوا۔

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا تھا کہ 12 ماہ شہباز شریف کو ناحق جیل میں قید کیا لیکن کرپشن نہ ملی اب ایف آئی اے 16 ماہ سے تفتیش مکمل نہیں ہو پا رہی، عمران صاحب 100 سال بھی تفتیش کریں تو کرپشن نہیں ملے گی کیونکہ آپ نے جھوٹ بولا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، چیئرمین ایف بی آر
بھارتی فوج اور غیرقانونی افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
جائزہ مذاکرات ؛ وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے زیادہ سے زیادہ ریلیف لینے کی ہدایت کردی
مریم نواز نے سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے اہم فیصلے کرلیے
خوارج کی جانب سے مسجدوں کو فتنہ انگیزی کیلئے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف
پاک سعودی دفاعی معاہدے پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر