Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرپٹو کرنسی کے نام پرفراڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

Now Reading:

کرپٹو کرنسی کے نام پرفراڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج
سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کرپٹو کرنسی کے نام پرفراڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران نامزد جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ کرپٹو کرنسی اور بٹ کوائن کا سنا ہے یہ کیا ہوتا ہے؟

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شہریوں کو پیسے کے عوض ڈیجیٹل کوئن دیا جاتا ہے۔

جسٹس قاضی امین نے ریفرنس دائر کرنے میں تاخیر پر نیب کی سرزنش کرتے ہوئے دورانِ سماعت ریمارکس دیے کہ دودوسال ریفرنس دائر نہ کرنا نیب کی مجرمانہ غفلت ہے۔ نیب ریفرنس دائر نہیں کرتا اور الزام عدالتوں پرآ جاتا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم وسیم زیب نے شہریوں سے 1 ارب 70 کروڑ وصول کیے۔ شہریوں سے پیسہ وصول کرکے کرپٹو کرنسی اکائونٹس میں ڈالا گیا۔

Advertisement

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم کیخلاف سیکڑوں متاثرین نے بیانات ریکارڈ کرائے ہیں۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ نیب نے ملزم کے اثاثوں کا سراغ کیوں نہیں لگایا؟ میگا اسکینڈل میں بھی تفتیش کا یہ حال ہے کہ بنیادی معلومات بھی نہیں۔

ملزم کے وکیل نے عدالت سے کہا ہے یسے لینے کا الزام ہے کوئی رسید سامنے نہیں آئی جس پر جسٹس قاضی امین نے کہا کہ رسید کے بغیر پیسا لینا ہی تو ملزم کا اصل کمال ہے۔

سپریم کورٹ نے نیب کو ملزم کیخلاف جلد ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ ملزم وسیم زیب کیخلاف نیب پشاورتحقیقات کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر