Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومیکرون کی انٹری کے بعد کورونا کیسز کا تیزی سے پھیلاؤ

Now Reading:

اومیکرون کی انٹری کے بعد کورونا کیسز کا تیزی سے پھیلاؤ
اومیکرون کی علامات

اومیکرون کی انٹری کے بعد کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کاروباری اوقات محدود کرنے اور مختلف اضلاع میں اسکولز بند کرنے کی سفارش کردی ہے، کاروبار بند کرنے کے حوالے سے دو تین روز میں فیصلہ متوقع ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.91 تک پہنچ گئی ہے، کراچی میں ویکسینیشن کی شرح ملک میں سب سے کم ہے، کراچی میں صرف 40 فیصد لوگوں نے ویکسینیشن کروائی ہے۔

واضح رہے کہ سال 2021 کے اختتام پر کورونا وباء کی نئی قسم ’اومیکرون‘ نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا تھا۔

کورونا کی اس نئی قسم کے حوالے سے عالمی ادارہ برائے صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں نے پوری دنیا کو خبردار کردیا ہے۔

Advertisement

اومیکرون وائرس کے حوالے اسٹڈی کرتے ہوئے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اومیکرون کی علامات میں مستقل سر میں درد رہنا، ناک بہنا اور گلے میں خراش ہونا اس کی علامات شامل ہے۔

اس کے علاوہ مستقل تھکن اور بار بار چھیکیں اومیکرون کی شدید علامات میں شامل ہیں اور اس سے تخفظ کے لئے وہی تمام اقدامات ضروری ہیں جو کہ اس سے پہلے کی تمام قسموں کے لئے اٹھائے گئے تھے۔

اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کی پیش نظر خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں کہ اگر اس سے تحفظ کے لئے بروقت اقدامات نا کیے گئے تو انسانی جانوں کی صورت میں بھاری نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اومیکرون سے پہلے تمام قسموں میں بخار، گلے میں خراش، حسوں کی کمزوری، یادداشت پر اثر پڑنا اور دیگر صورتحال شامل  تھیں۔

اس سے تحفظ کے لئے مستقل طور پر ماسک پہننا، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور مناسب غذاؤں کے استعمال سے صحت کا خیال رکھنا شامل تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر