
انجیر کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے، یہ پھل اپنے اندر بھرپور غذائیت اور جادوئی افادیت رکھتا ہے۔
جبکہ سردی کے موسم میں اس کا استعمال بےحد مفید ثابت ہوتا ہے اور اس کے حیرت انگیز فوائد سے آپ کے کئی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
انجیر کا استعمال تو لوگ کرتے ہی ہیں مگر اس کا استعمال کرنے کے صحیح طریقے سے واقف نہیں، غذائیت سے بھرپور انجیر سردی کے موسم میں آپ کو کئی بیماریوں سے بچاتی ہے۔
آیئے انجیر استعمال کرنے کا صحیح طریقہ اور اس کے فوائد کے حوالے سے آپ کو آگاہ کرتے ہیں لیکن سب سے پہلے انجیر کی غذائیت جاننا ضروری ہے۔
انجیر میں موجود غذائیت
ماہرین غذائیت کے مطابق انجیر کے 100 گرام میں 239 کیلوریز، 3.1 گرام پروٹین، 53 گرام کاربوہائیڈریٹس، 53 گرام شوگر،1.2 گرام فیٹ، 12 گرام فائبر پایا جاتا ہے یعنی یہ غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔
انجیر میں پروٹین کے علاوہ کیلشیم، فاسفورس، وٹامن اے، کے اور سی کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے جبکہ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں پایا جاتا ہے۔
انجیر کھانے کے فوائد
قبض کشا
ماہرین کے مطابق انسان کی مجموعی صحت براہ راست معدے اور آنتوں سے جڑی ہوتی ہے انجیر معدے اور آنتوں دونوں کے لئے ہی بےحد مفید ہے، انجیر پیٹ کی بیماریوں خصوصاً قبض کے لیے نہایت مفید ہے انجیر کو پانی میں بھگو کر رات بھر کے لیے رکھ دیں اور صبح نہار منہ کھائیں، دائمی قبض دور ہو جائے گا۔
خون کی کمی دور کرے
انجیر جسم سے خون کی کمی دور کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کے استعمال سے چہرہ پرکشش اور سرخ ہو جاتا ہے ساتھ ہی رنگت صاف ہوتی ہے اور خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔
انجیر کس طرح کھانی چاہیئے؟
غذائی ماہرین کے مطابق انجیر کو کھانے کا صحیح طریقہ کار بہت اہمیت رکھتا ہے، اس میں فائبر کی بھی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے، خشک انجیر یا تازہ پھل انجیر کے ایک دن میں کم از کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 5 دانے کھائے جا سکتے ہیں۔
سردی کے موسم میں انجیر کھانے کے فوائد
سردیوں میں بچوں کو خشک انجیر کھلانا اُن کی نشوونما کے لیے بے حد مفید ہے اور اس کے استعمال سے بچے سردی کے منفی اثرات سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔
سردی کے موسم میں انجیر کا استعمال آپ کو کھانسی، دمہ اور بلغم سے نجات دیتا ہے اسے سردی میں روزانہ استعمال کرنا چاہیئے۔
بخار کی حالت میں مریض کا منہ بار بار خشک ہوجاتا ہے ایسے میں اگر انجیر کا گودا منہ میں رکھ لیا جائے تو اس سے منہ سوکھتا نہیں ہے اور بخار میں بھی کمی آتی ہے۔
علاوہ ازیں انجیر ایک ایسا حیرت انگیز پھل ہے جس کے استعمال سے گردے اور مثانے میں موجود پتھری بھی ختم ہو جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News