پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ سابق کپتان شاہد آفریدی سے متاثر ہو گئیں۔
اداکارہ اشنا شاہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’شاہد آفریدی کے ساتھ پرواز میں بہت اچھا لگا۔‘
https://twitter.com/ushnashah/status/1480852534956896256?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1480852534956896256%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1036230
اداکارہ نے کہا کہ ’پاکستان کے سب سے بڑے ستارے کی عاجزی دیکھ کر حیران رہ گئی۔‘
اشنا شاہ نے بتایا کہ ’شاہد آفریدی نے میری حوصلہ افزائی کی، مجھے دُعاؤں سے نوازا اور ہر شخص کے ساتھ بےحد اچھے طریقے سے پیش آئے، خاص طور پر وہ بچوں کے لیے بہت مہربان ہیں۔‘
اداکارہ نے مزید کہا کہ ’لالا نے اپنے رویے اور اخلاق سے دل جیت لیا۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
