Advertisement
Advertisement
Advertisement

دودھ کے نام پر کیمیکلز کا سفید زہر سپلائی کرنے والوں کے خلاف آپریشن

Now Reading:

دودھ کے نام پر کیمیکلز کا سفید زہر سپلائی کرنے والوں کے خلاف آپریشن

وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے دودھ کے نام پر کیمیکلز کا سفید زہر سپلائی کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے علی الصبح چونیاں روڈ پتوکی پر کیمیکلز سے دودھ بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مارا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا ہے کہ وے پاوڈر، ٹی وائٹنرز اور کیمیکلز کی مدد سے دودھ کی بھاری مقدار تیار کی جارہی تھی۔

انکا کہنا ہے کہ مضرصحت محلول کو چھپا کر رائے ونڈ لاہور اور کوٹ رادھا کشن میں سپلائی کیا جارہا تھا، 780 لیٹر ٹی وائٹنر، پلاسٹک ڈرمز  اور بھاری مقدار میں تیار شدہ محلول موقع پر تلف کردیا گیا ہے۔

رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ صحت دشمن عناصر زیادہ منافع کی لالچ میں ممنوعہ اجزاء کو دودھ نما محلول بنا کر فروخت کرتے ہیں، فوڈ سیفٹی ٹیم نے رکشہ ٹرالی سے محلول سپلائی کرنے کا سراغ لگا کر کارروائی کی۔

Advertisement

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ انسانیت دشمن عناصر سخت ترین سزاوں کے حقدار ہیں، عوام تک ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کیلئے ڈیری سیفٹی ٹیمیں 24 گھنٹے مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے مزید ہے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے 2022کے آغاز سے ہی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کردی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ، ایسٹ سسیکس میں مسجد پر آتشزدگی کا حملہ، گاڑی کو آگ لگا دی گئی
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل اطالوی کشتی بان نے دوران حراست اسلام قبول کر لیا
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
عورت کے کا ندھوں پر 2 دنیا ہوتی ہیں ! فضا علی کا بیٹی اور گھرستی سے متعلق کلپ وائرل
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر