Advertisement
Advertisement
Advertisement

’صحت انصاف کارڈ سمیت ہر منصوبے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے‘

Now Reading:

’صحت انصاف کارڈ سمیت ہر منصوبے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے‘
گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ صحت انصاف کارڈ سمیت ہر منصوبے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج گورنر ہاؤس پہنچے جہاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں صوبے میں عوامی ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

گورنر پنجاب نے صوبے میں انصاف کارڈ کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔

ملاقات میں گورنر و وزیر اعلیٰ نے ملکی معاشی ترقی میں اپوزیشن کی رکاوٹوں کو غیر جمہوری اور غیر اخلاقی قرار دے دیا۔

Advertisement

گورنر و وزیر اعلیٰ نے اپوزیشن پر واضع کر دیا کہ حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سیاسی مخالفین ہر معاملے پر پواٸنٹ اسکورنگ نہ کریں، مارچ 2022 اور مارچ 2023 بھی گزر جاٸے گا مگر حکومت قاٸم رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو بھی سب سے پہلے ملکی و عوامی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے، صحت انصاف کارڈ سمیت ہر منصوبے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کرپشن کو فروغ دینے والی اپوزیشن کا  ایجنڈا کرپشن بچاؤ ہے، اپوزیشن کی کہانی ختم ہو چکی عوام عمران خان کیساتھ ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ 2023 سے پہلے الیکشن کا خواب دیکھنے والے بس خواب ہیں دیکھیں گے، منفی سیاست کا مقابلہ عوامی خدمت سے کیا اور کرتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر