
کراچی میں ایکسائز پولیس ڈسٹرکٹ ویسٹ نے کارروائی کے دوران 15 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پکڑی جانے والی چرس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے، 2 ملزمان خلیل اللہ اور سید سراج گرفتار ہوئے ہیں، منشیات سوزوکی پک اپ نمبر کے بی- 5104 سے برآمد کی گئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو اولڈ گولیمار منگھو پیر روڈ سے پکڑا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق کامیاب کارروائی پر صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے مبارکباد دی، مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News