
قطر ایئرویز
قطر ایئرویز نے اپنے طیاروں کی چھت گلنے کے معاملے پر ایئربس کمپنی سے 62 کروڑ ڈالر زرتلافی کا مطالبہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطر کی فضائی کمپنی قطر ایئرویز نے طیارہ ساز کمپنی ’ایئربس‘ پر برطانوی عدالت میں کیس دائر کیا ہے جس میں A350 طیاروں کی چھت گلنے کے معاملے میں کمپنی سے 61.8 کروڑ ڈالر زرتلافی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ انکشاف ایک عدالتی دستاویز کے منظرعام پر آنے کے بعد ہوا جب کہ طیارہ ساز کمپنی نے موقف اختیار کیا کہ وہ بھرپور طریقے سے اس مقدمے میں اپنے موقف کا دفاع کرے گی۔
یورپی کمپنی ایئربس نے کہا کہ ہمیں قطر ایئرویز کی جانب سے برطانوی عدالت میں دائر ایک قانونی شکایت موصول ہوئی ہے جس میں جہاز کے چند ماڈلز میں اوپری سطح کی خرابی سممیت پینٹ کی شکایات کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قطر ایئرویز نے اپنے طیارے گراونڈ کردیے
قطرایئرویز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ A350 ماڈل کے طیاروں کی چھت میں سوراخ ہونا شروع ہوئے اور جگہ جگہ سے چھت گلنا شروع ہوئی تو ہم نے ایئربس کمپنی سے رابطہ کیا لیکن معاملات حل نہ ہونے کی صورت یورپی کمپنی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔
قطر ایئرویز کی جانب سے A350 ماڈل کے طیاروں کا فضائی آپریشن رکنے کی وجہ سے 40 لاکھ ڈالر کا اضافی زرتلافی بھی طلب کیا ہے۔
واضح رہے قطر ایئرویز نے 2020 میں کورونا وبا کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے اپنے سیکڑوں طیاروں کو گراؤنڈ کردیا تھا اور آئندہ دو سال تک انہیں استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News