Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں کی بہتر نیند کے لئے اپنائیں یہ 5 آزمودہ طریقے

Now Reading:

بچوں کی بہتر نیند کے لئے اپنائیں یہ 5 آزمودہ طریقے

بھرپور نیند بہتر صحت کی ضامن ہے، عمر کوئی بھی پرسکون نیند ہر ایک کے لئے یکساں ضروری ہے۔

بچوں میں نیند کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے کیو نکہ وہ بڑھوتری کے عمل سے گز رہے ہوتے ہیں نیند کی کمی صحت مند نشوونما میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہیں۔

 بچوں کو صحیح وقت پر سلانا ایک مشکل طلب عمل ہے کیونکہ وہ اسی وقت سونے کے لئے تیار ہوتے جب انہیں واقعی نیند آرہی ہوتی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق اگر سونے سے قبل سوشل میڈیا کا استعمال کیا جائے تو یہ نیند میں خلل کا سبب بن سکتا ہے۔

Advertisement

ڈیجیٹل آلات سے کنارہ کشی اختیارکرنا ایک مشکل عمل ہے، لیکن بچوں کو وقت پر سلانے کے لئے ان چند تجاویزعمل کیا جائے تو بہتر نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

الیکٹرانک آلات

نیشنل ہیلتھ سروسز(برطانیہ) میں کئے جانے والے سروے کے مطابق 16 سال سے کم عمر بچوں میں نیند کے مسائل میں کئی گناہ اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے۔

والدین اس سلسلے میں سب اہم کام یہ کرسکتے ہیں کہ بچوں کو ایسے تمام الیکٹرانک آلات بند کرنے کو کہیں جنہیں وہ سونے سے قبل ضرور استعمال کرتے ہیں ان میں موبائل سر فہرست ہے۔ ڈکٹروں کا اس ضمن میں یہ کہنا ہے سونے سے 30 منٹ پہلے ٹیکنالوجی سے پاک ماحول بنائیں تمام الات بند کر دیں تاکہ نیند کے لئے ایک ماحول بن جائے۔

نیند کا وقت

ایک قول بہت مشہور ہے کہ وقت پر کھانا وقت پر سونا بہتر صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔

Advertisement

وقت پر سونے سے مراد یہ ہے کہ ایک وقت مقرر کر لیا جائے اور اس پر سختی سے عمل کیا جائے، اگر سونے کا وقت روز تبدیل ہوتا رہے گا تو یہ نیند میں خلل بیدا کرے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے اور جاگنے سمیت تمام معاملات میں بچوں کی روٹین کو ترتیب دینا بہتر طرززندگی کے لئے نہایت ضروری ہے اس طرح نیند کے اوقات کار درست رہیں گے۔

پرسکون ماحول

سونے سے قبل کچھ ایسے کام جس میں بچے اپنے ذہن کو استعمال کریں بہتر اور پرسکون نیند میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

اس کے لئے بچوں کو بستر پرجانے کے بعد بتیاں بجھا دیں اور انہیں کہیں  کہ وہ اپنی چھٹیوں کو اپنی من پسند جگہ پر گزارنے کے بارے میں سو چیں اس طرح وہ اپنی خیال میں کھو جائیں گے اور جلد ہی انہیں نیند آجائے گی۔

بہتر غذا کا انتخاب

Advertisement

یہ بات تو سب ہی جانتے کہ میٹھی غذا کا استعمال بچوں کو متحرک کر دیتا ہے اور ان میں توانائی کو بڑھادیتا ہے لیکن میٹھی اشیاء ہی نیند کو متاثر نہیں کرتی بلکہ سائنسدان کے مطابق سونے سے پہلے پنیر کا استعمال بھی معدے پر اثر انداز ہوتا ہے اور اس طرح برے خواب ان کو گہری نیند کے دوران بیدار کر سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بچوں کو سونے سے 45 منٹ پہلے سیب یا کوئی اور پھل کھانے کو دیں اس طرح ان کا پیٹ بھرا رہے گا اور اس طرح بچے بھوکے بھی نہیں سوئیں گے۔

آرام دہ بستر

بچے اگرنیند کے دوران بے چین ہورہے ہیں یا بھرپور نیند نہیں لے رہے تو ان کے بستر کودیکھیں۔

بچے جس بستر پر سو رہیں ہیں وہ زیادہ سخت ہو، کوشش کریں بچوں کو قدرے نرم اور ہموار بسترپر سلائیں تاکہ بچوں کو بھر پور نیند کے ساتھ ان کےجسم کو بھی بہترسپورٹ مل سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر