
پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ کی سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں پاکستان میں سی پیک کے تحت چلنے والے منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ چائنہ پاکستان کا دوست ملک ہے اور وہ مشکل وقت میں تعاون اور ہم آہنگی کے لیے دستیاب ہیں۔
ملاقات میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چئیرمین سینیٹر طلحہ محمود، مولانا اسعد محمود، اسلم غوری شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News