Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاپان میں کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

Now Reading:

جاپان میں کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

جاپان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور یومیہ کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق منگل کو جاپان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 32 ہزار سے زائد تھی جو کسی بھی دن کے مقابلے میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی بلدیہ عظمیٰ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ منگل کے روز ٹوکیو شہر میں 5 ہزار 185 نئے کورونا کیسز درج ہوئے ہیں۔ اور یہ تعداد ایک ہفتہ قبل کے مقابلے میں پانچ گنا سے بھی زیادہ ہے۔

جاپان کے اوساکا شہر کی انتظامیہ نے بھی کہا ہے کہ مغربی جاپان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد یومیہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے اور کل 5 ہزار 396 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وسطی جاپان میں بھی کورونا کے وار تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں اور مجموعی طور 2 ہزار 145 نئے کورونا متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔

Advertisement

جاپان کے شہر اوکیناوا کی مقامی انتظامیہ نے بھی شہر میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 443 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جاپان کے مختلف شہروں نے اپنے اپنے علاقوں میں نیم ہنگامی حالت کے نفاذ کے لئے جاپان کی مرکزی حکومت کو درخواست کی ہے، تاکہ کورونا کے خلاف اقدامات کئے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر