Advertisement
Advertisement
Advertisement

ابوظہبی میں داخل ہونے کے لیے بڑی شرط عائد

Now Reading:

ابوظہبی میں داخل ہونے کے لیے بڑی شرط عائد
ابوظہبی

ابوظہبی

ابوظہبی میں داخل ہونے والوں کے لیے بڑی شرط عائد کردی گئی۔

 متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر ابوظہبی نے اپنی ریاست میں آنے والے پر نئی شرط عائد کردی جس کے تحت تمام لوگوں کو کورونا کی بوسٹر شاٹ لگانا ضروری ہے اور اس کا ثبوت بھی ابوظہبی حکام کو فراہم کرنا ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے پیغام میں کہا گیا کہ ابو ظہبی میں رہنے والے تمام افراد کو کورونا ویکسین کی تمام خوراکیں لازمی لگانا ہوں گی اور اس میں بوسٹر شارٹس بھی شامل ہیں اور اس کے علاوہ انہیں گرین پاس کی حیثیت برقرار رکھنے کے لیے کورونا کی منفی رپورٹ دکھانا لازمی ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیلتھ ایپ میں اب ایسے افراد جنھوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں مکمل کر لی ہیں اور 6 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے انھیں بوٹسر ڈوز لینا ضروری ہے ورنہ انھیں مکمل طور پر ویکسین شدہ نہیں سمجھا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ رواں ہفتے ویک اینڈ پر جن لوگوں نے بوسٹر ڈوز نہیں لگوائی تھی انہیں واپس بھیج دیا گیا اور ان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنا ایک اور ’پی سی آر‘ ٹیسٹ کروائیں تاکہ انہیں ابوظہبی میں داخلے کی اجازت دی جاسکے اور یہ نیا قانون صرف ان لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے جنہوں نے کورونا کی دونوں ویکسین تو لگوائی ہیں لیکن بوسٹر ڈوز نہیں لگائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر