
دنیا کا سب سے بڑا ای کامرس پلیٹ فارمز ایمیزون اپنے ورچوئل اسسٹنٹ سافٹ ویئر کی مدد سے ناسا کے خلائی مشن کے لیے مصنوعی ذہانت کا پروگرام بنا نے میں تیکنیکی مدد فراہم کر رہا ہے۔
ناسا کے مطابق ایمیزون الیکسا کی ٹیم نیٹ ورک ہارڈیئر کمپنی سسکو اور خلائی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے اشتراک سے ناسا کے قمری مشن آرٹیمس کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی سسٹم ڈیولپ کر رہی ہے۔
کیلسٹوکا انٹر فیس ایمیزون کی وائس کنٹرول ٹیکنالوجی الیکسا ورچوئل اسسٹنٹ اور سِسکو کے Webex ویڈیو کانفرنسنگ کنٹرول سسٹم پر مشتمل ہوگا۔ جب کہ لاک ہیڈ مارٹن کے انجیئنرز ان دو ٹیکنالوجیز کو ملا کر ایک کسٹم بلٹ سسٹم بنانے اور اسے اپنے اورین اسپیس کیسپول ڈیزائن سے مربوط کرنے کا کام سر انجام دیں گے۔
جدید ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر پر مشتمل کیلسٹو الیکسا کی مدد سے انٹرنیٹ پر انحصار کیے بنا دوران پرواز دیے جانے والے احکامات کا جواب دے گا۔
کمیونیکیشن سسٹم کے دیگر افعال سر انجام دینے کے لیے سِسکو کا ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم درکا ر ہوگا جسے ناسا کا ڈیپ اسپیس نیٹ ورک آپریٹ کرے گا۔
آرٹیمس 1 ناسا کا قمری مشن ہے جس میں کوئی انسان شامل نہیں ہےاور اسے آئندہ ایک سے دو ماہ کے درمیان ناسا کے کینیڈی خلائی مرکز سے لانچ کیا جائے گا۔
کیلسٹو کے ڈیولپرز ناسا کے جونسن اسپیس سینٹر پر ورچوئل کریو بنا نے کے تجربے کی آزمائش کر رہے ہیں۔ جس کی بدولت اس مشن کو کلیسٹو کے ساتھ مکمل کرنے میں مدد ملے گی ۔
ناسا کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اس سافٹ ویئر کی مدد سے خلابازوں کو فلائٹ اسٹیٹس اور ٹیلی میٹری ڈیٹا تک ہاتھوں کا استعمال کے بنا صرف آواز سے رسائی کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News