حیرت انگیز طور پر جوان دکھنے والی پچاس سال خاتون نے جھریوں کو دور رکھنے کے لیے اپنے خفیہ ٹوٹکے سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
کیٹ جیمز نامی خاتون نے اپنے shinebeautymalibu نامی ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اس طریقے کو شیئر کیا ہے۔
کیٹ کی عمر تقریباً 50 سال ہے، ان کے چہرے پر عملی طور پر کوئی جھریاں یا باریک لکیریں نہیں ہیں اور انہیں دیکھنے والے اکثر کم عمر سمجھ بیٹھتے ہیں۔

کیٹ نے بتایا کہ جھریوں کو دور رکھنے کے لیے آپ کو صرف سیلوٹیپ کا ایک رول درکار ہے، جسے آپ تقریباً کہیں سے بھی خرید سکتے ہیں۔
کیٹ کا کہنا ہے کہ “خوبصورتی کی دنیا میں ہم غیر رضاکارانہ حرکت اور رضاکارانہ حرکت کی اصطلاحات استعمال کرنا پسند کرتے ہیں، یعنی آپ رضاکارانہ طور پر اپنی بھنوؤں کو حرکت دے سکتے ہیں اور اظہار خیال کر سکتے ہیں لیکن اکثر ہم غیر ارادی طور پر ایسا کرتے ہیں۔”
“آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آپ ایک دن میں کتنی بار ایسا کرتے ہیں اور وہ تمام غیر ارادی حرکتیں لکیروں اور جھریوں کا سبب بنتی ہیں جو آپ کو ساری زندگی بھگتنی پڑتی ہیں۔”

کیٹ نے کہا کہ وہ شاید ہی کبھی اپنے ابرووں کو حرکت دیتی ہے اور صارفین کو دکھایا کہ ٹیپ اس کے لیے ٹیپ کا استعمال کس طرح کیا جاتا ہے۔
انہوں نے اس تکنیک کو ٹیپ ٹریننگ کا نام دیا۔
کیٹ کے مطابق سب سے پہلے، ٹیپ کے چار ٹکڑے لیں اور انہیں تقریباً دو انچ لمبائی میں کاٹ لیں۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا چہرہ تازہ دھلا ہوا ہو اور خشک ہو، پھر ٹیپ کا پہلا ٹکڑا براہ راست آپ کی بھنوؤں کے بیچ میں لگائیں۔

اس کے بعد، ہر ایک بھنو کے اوپر ٹیپ کا ایک ٹکڑا افقی طور پر رکھیں اور ٹیپ کا آخری ٹکڑا آپ کے ماتھے کے اوپری حصے میں افقی طور پر ہونا چاہیے۔

کیٹ نے کہا کہ یہ اس لیے کام کرتا ہے کہ اگر آپ غیر ارادی حرکتیں کرتے ہیں تو ٹیپ شور مچانا شروع کر دے گی اور آپ چوکنے ہوکر حرکت بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ آپ کو اپنے چہرے کے تاثرات کو کنٹرول کرنے اور طویل عرصے میں جھریوں اور باریک لکیروں کو روکنے میں مدد دے گا۔
@shinebeautymalibu Reply to @shellssweets #forehead #botox #tapetraining #aginggracefully #skincareroutine #shinemalibu #blog #trending ♬ Calm LoFi song(882353) – S_R
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
