
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ وہ جزوی صحتیابی پر عابد علی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں دوبارہ خوش آمدید کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ عابد علی کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ کربہت خوش ہیں،عابد علی ہمارا ستارہ ہیں اور خوشی ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔
رمیز راجہ نے کہا کہ وہ عابد علی کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنا ری ہیب ضرور مکمل کریں تاہم اس واقعے سے ہم سب کو یہ سبق ملتا ہے کہ چاہے ایتھلیٹ ہوں یا کوئی عام فرد ، انسان کو بعض اوقات معلوم نہیں ہوتا کہ اس کے جسم میں کیا چل رہا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ انہوں نے آئندہ ایسی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کراچی اور لاہور میں ڈی فریبلیٹرز انسٹال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News