Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ بڑھانے کا فیصلہ

Now Reading:

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ بڑھانے کا فیصلہ
تعلیمی اداروں

تعلیمی اداروں

سندھ حکومت نے سردی کی شدت میں اضافے اور کورونا وائرس کی نئی لہر کے باوجود  تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے کل سے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ موسم سرما کی تعطیلات میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں اور صوبے بھر کے اسکول وکالجز، یونیورسٹیوں میں کل سے تدریسی عمل شروع ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ اومیکرون کی وجہ سے تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند ہو سکتے ہیں؟

خیال رہے سردی کی شدت میں اضافے کے بعد یہ خیال کیا جارہا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاہم محکمہ تعلیم سندھ نے واضح کردیا کہ تمام اسکول وکالجز کل سے ہی کھولے جائیں گے۔

Advertisement

ترجمان وزیر تعلیم نے ایک بیان میں کہا کہ موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے سے متعلق غور نہیں کیا جا رہا ، سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکولز 3 جنوری سے کھول دیئے جائیں گے اور تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کل کر دیا جائے گا۔

واضح رہے این سی او سی نے سردی کی شدت میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر