کبھی پلوامہ تو کبھی کرن سیکٹر، کبھی عادل احمد ڈار تو کبھی محمد شبیر ملک، ہندوستان اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے ڈرامے کرنے پر مجبور ہے، جس کے لیے وہ ہمیشہ الزام پاکستان پر ہی دھرتا ہے۔
اس بار بھی ہندوستان نے نیا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی ہے۔ ہندوستان کی جانب سے معصوم کشمیری کو شہید کر کے پاکستان پر در اندازی کا الزام عائد کردیا گیا ہے۔
یکم جنوری کو ہندوستان نے کرن سیکٹر میں بے گناہ کشمیری کو شہید کر کے پاکستان پر دراندازی کا الزام لگایا۔
لیکن ہندوستانی میڈیا جس شخص کی تصویر دکھا رہا ہے وہ نہ صرف زندہ ہے بلکہ کشمیر کے علاقے شادرہ میں موجود ہے۔
اس سے پہلے بھی ہندوستان اس طرح کے بہت سے الزامات لگا چکا ہے۔
سوال یہ ہے کہ کیا ہندوستان اپنے سیکیورٹی میکنزم کی ناکامی تسلیم کر رہا ہے یا پھر ہر قیمت پر پاکستان پر الزام تراشی جاری رکھنا چاہتا ہے۔
حقیقت تو یہ ہے کہ کلبھوشن یادیو ہندوستان کی دراندازی کا چہرہ ہے۔
کبھی سر بجیت سنگھ تو کبھی ابھینندن، دراندازی تو ہمیشہ بھارت نے کی ہے اور پاکستان نے ان دراندازیوں کی نہ صرف مرمت کی ہے بلکہ دُنیا کے سامنے اُس کے واضح ثبوت بھی رکھے۔
کیا ایک مرتبہ پھر بی جے پی ان الزامات کو الیکشن کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
