Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نوازکا نجی آڈیو ٹیپ لیک کرنے پر معافی کا مطالبہ

Now Reading:

مریم نوازکا نجی آڈیو ٹیپ لیک کرنے پر معافی کا مطالبہ

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے نجی آڈیو ٹیپ لیک کرنے پر معافی کا مطالبہ کردیا۔

ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ میری نجی فون کال کیوں ریکارڈ کی گئی، کس کو حق تھا کہ میرے فون کو ٹیپ کرے، کیوں اسے آن ائیر کیا گیا؟

مریم نواز نے کہا کہ پرویز رشید یا کوئی بھی ذاتی گفتگو میں کیا بات کرتے ہیں اس کا جواب نہیں دینا، خاتون کی ریکارڈنگ کیوں دی پہلے اس کی معذرت کی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میری ٹیپ سے، ذاتی گفتگو سے کسی کے خلاف سازش ثابت نہیں ہوتی۔

مریم نواز کی پریس کانفرنس کے جواب میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریم صفدر، ارشد ملک کی ویڈیوز بنوائے، ثاقب نثار کی جعلی آڈیو بنائے تو وہ جائز کام ہے۔ جہاں صحافیوں کو گالیاں اور میڈیا کے اشتہارات کی ریکارڈنگ سامنے آجائے تو معافی مانگنے کا کہتی ہے۔ یہ دہرا معیار اور منافقت ہے۔

Advertisement

 فرخ حبیب نے لکھا کہ 27 کروڑ روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز (ن) لیگ کے HBL کے بینک اکاؤنٹس میں سکروٹنی کے دوران سامنے آئی ہیں جس میں بھون داس کے نام پر 3 کروڑ روپے کی انٹری ڈالی گئی ہے اور حنیف خان 4.5 کروڑ انکے اکاؤنٹ میں جمع کرواتے ہیں۔ بعد میں نواز شریف 4.5 کروڑ اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں جمع کروا لیتے ہیں۔

شہباز گل نے بھی ٹوئٹ میں لکھا کہ باجی سے سوال، آپ نے میڈیا کے سنئیر لوگوں کو کُتّا کہا۔ کیا جواب دیں گی؟

انہوں نے لکھا، ‘باجی کا زناٹے دار جواب، میرا پرائیویٹ فون ٹیپ کرنے پر معذرت کی جائے۔ ٹوکری میں بیٹھے دوست اب ان سے آپ لوگ جب ججوں کی اور مخالفین کی ننگی فلمیں ریکارڈ کرتے ہیں تو اس پر کون معافی مانگے گا؟ باجی کی منافقت۔

Advertisement

مریم نواز نے پریس کانفرنس کے دوران مزید  کہا کہ قدرت نے جو انصاف کر دیا وہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا، انصاف والے ادارے کب دھبے دھوئیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ نوازشریف لندن اس لئے گئے کہ ان کی جان کو خطرہ تھا، وہ ڈیل کے تحت باہر نہیں گئے۔ ڈیل کی ضرورت ان کو ہوتی ہے جن کی جڑیں عوام میں نہیں ہوتیں۔

مریم نواز نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن دیکھ لیں سب ن لیگ کے حق میں ہیں، لوگ نواز شریف کو یاد کر رہے ہیں، ہم صاف و شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر