نواز زرداری دجالی ٹولا ملک کے لیے زہر قاتل بن چکا ہے، یاسمین راشد
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ رواں سال کوشش ہوگی کہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈینگی کی صورتحال سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس بلانے کا بنیادی مقصد ڈینگی پر مکمل قابو پانے کیلئے پیشگی اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے جنوری کے پہلے ہفتے میں ہی تمام محکمہ جات کو آن بورڈ لے لیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز ڈویژن اور ضلعی سطح پر اجلاس بلاکر ڈینگی پر مکمل قابو پانے کیلئے پیشگی اقدامات کا جائزہ لیں۔
یاسمین راشد نے کہا کہ آئندہ سیزن میں ڈینگی کو سر نہیں اٹھانے دیں گے، ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سیکرٹری صحت کی جانب سے پیش کیے گئے ونٹر پلان پر عمل کریں۔
انکا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ڈی ایچ اے لاہور سے ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے، رواں سال کوشش ہوگی کہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے تدارک کیلئے انسدادی سرگرمیوں کی تھرڈپارٹی ایویلوایشن بھی کروائی جائے گی۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نئی ہاؤسنگ اسکیموں میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کولازمی یقینی بنائیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ اجلاس طلب کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
