ملتان سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اسٹیج اداکارہ آئمہ کو اغواء کے الزام میں شوہر سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے 2 روز قبل چھاپہ مار کر اسٹیج اداکارہ آئمہ کے گھر سے ڈیڑھ سالہ بچے کو بازیاب کروایا ہے ۔
پولیس کے مطابق بچے کو نواحی علاقے کڑی جمندان سے اغواء کیا گیا تھا جس کی تحقیقات کے دوران تمام شواہد اداکارہ کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔
پولیس نے چھاپے کے دوران بچے کو بازیاب کروا کر اداکارہ کو اس کے شوہر سمیت گرفتار کرلیا ہے جس کا اعتراف بھی کیا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
