صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ حکومت ایسی ترامیم کرنا چاہتی جس سے انڈسٹری کو بھی فائدہ پہنچے اور کسٹمرز کو بھی۔
راجہ بشارت سے پاکستان فارماسوٹیکل مینی فیکیچرنگ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی، وفد کی صدارت چیئرمین ( پی پی ایم اے) ڈاکٹر فیصل کھوکھر نے کی۔
اس موقع پر دیگر اراکین میں کامران بٹ، میاں طاہر ادریس، میاں شفیق الرحمان، میاں سلمان شفیع، قاضی منصور دلاور سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
وفد نے پنجاب اسمبلی میں عوامی مفادات میں کی گئی قانون سازی پر وزیر قانون کو سراہا جبکہ ملاقات میں پنجاب ڈرگ ایکٹ کے حوالے سے ترامیم پر وفد نے اپنی تجاویز سے وزیر قانون کو آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ پاکستان فارماسوٹیکل مینی فیکچرنگ ایسوسی ایشن کے جانب سے جو تجاویز آئی ہیں اس پر مکمل مشاورت کی جائے گی، حکومت ایسی ترامیم کرنا چاہتی جس سے انڈسٹری کو بھی فائدہ پہنچے اور کسٹمرز کو بھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
