
پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری اور ملازمین کی جبری برطرفی کے خلاف نظرثانی درخواست سماعت کے لیے مقررکردی گئی۔
پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری اور 9350 ملازمین کی جبری برطرفی کے خلاف نظرثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔
سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست کے لیے 3 رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 27 جنوری کو سماعت کرے گا۔
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس قاضی محمد امین بھی بنچ میں شامل ہیں۔
واضح رہے 9350 ملازمین کی برطرفی کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News