
لیسکو نے نئی موبائل ایپلیکیشن ” لیسکو لائٹ” کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو لائٹ کی افتتاحی تقریب میں سی ای او لیسکو چوہدری محمد امین، چیئرمین بی او ڈی ظہور حسین سید، بی او ڈی ممبران اور تمام آپریشنل ہیڈز سمیت میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔
ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو لائٹ کے ذریعے ریجن بھر کے صارفین با آسانی ہمہ وقت لیسکو سے رابطے میں رہ سکیں گے، ڈی جی آئی ٹی امتیاز رسول نے موبائل ایپلیکیشن کے فیچرز سے متعلق بریفنگ دی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بی او ڈی ظہور حسین سید نے باضابطہ طور پر موبائل ایپلیکیشن کا افتتاح کیا۔
یاد رہے کہ لیسکو صارفین اس موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے آئن لائن بل کی ادائیگی، ڈپلیکیٹ بل، نئے کنکشن کی درخواست، ڈیمانڈ نوٹس کی آن لائن ادائیگی اور نئے کنکشن کی درخواست کی ٹریکنگ، بجلی شکایات ، لوڈ مینجمنٹ شیڈول سمیت دیگر کئی فیچرز سے سہولت حاصل کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News