اسمارٹ فون کے اوشین ٹیلز اور ایج آف وار جیسے مقبول ترین گیمز تیار کرنے والی کمپنی نے ’ گلیکسی ٹورناڈو‘ کے نام سے گلوبل مارکیٹ میں نیا بلاک چین گیم لانچ کردیا ہے۔
گلیکسی ٹورناڈو کو بلاک چین گیمنگ پلیٹ فارم وی میکس پر جنوبی امریکا، یورپ اور ایشیاء سیمت دنیا کے 174 ممالک میں ریلیز کیا گیا ہے۔ تاہم ان میں جنوبی کوریا اور چین جیسے ممالک شامل نہیں ہیں۔
اس گیم میں کھلاڑی وسائل سے محروم زمین کے مستقبل کے لیے نئی سیارے بنانے اور کھوجتے ہیں۔ آسانی سے کنٹرول ہونے والے اس گیم میں پلیئرز زیادہ سے زیادہ وسائل جمع کرنے کے لیے دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ بھی کر سکتے ہیں۔
یہ گیم انگریزی، اسپینش اور عربی سمیت 15 مختلف زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے۔
گلیکسی ٹورناڈو کو ڈیولپ کرنے والی کمپنی اس سے قبل ’ گرل لائف‘،’ اوشین ٹیلز‘، گوڈیز کس‘ اور ’ ایج آف وار‘ جیسے مشہور گیم بھی ڈیولپ کر چکی ہے۔
گلیکسی ٹورناڈو میں عمارتیں، کاشت کاری، مال غنیمت جمع کرنے جیسے اسٹریٹیجک ایلیمنٹ بھی دیے گئے ہیں اور کھلاڑی ہفتے وار گلیکسی ریس میں ٹونارڈو ٹوکنز بھی کما سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
