Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کسی صورت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے جذبے کو دبا نہیں سکتا، علی امین گنڈاپور

Now Reading:

بھارت کسی صورت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے جذبے کو دبا نہیں سکتا، علی امین گنڈاپور

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بھارت کسی صورت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے جذبے کو دبا نہیں سکتا۔

وفاقی وزیر امور علی امین خان گنڈاپور نے یوم حق خودارادیت کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج کشمیریوں کی حق خودارادیت کی قرارداد کو منظور ہوئے 73 سال گزر چکے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو خود اقوام متحدہ کے فورم پر لے کر گیا تھا، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی بجائے ان کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

 علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ حق خودارادیت کے لیے ہزاروں کشمیری اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں۔

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی منظم نسل کشی کر رہا ہے، 5 اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی اقدامات سے مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کی جا رہی ہے۔

Advertisement

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت کسی صورت میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے جذبے کو دبا نہیں سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے پاس کی گئی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
دوحہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ، پاکستان نے افغانستان سے حملے ناقابل قبول قرار دیدے
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر