Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا گول آف دی ائیر کے لئے تین بہترین گولز کی نامزدگیاں

Now Reading:

فیفا گول آف دی ائیر کے لئے تین بہترین گولز کی نامزدگیاں

فیفا پسکاس ایوارڈ سال 2021 کے لئے گزشتہ سیزن کے تین بہترین گولز کو شارٹ لسٹڈ کر لیا گیا ہے۔

نامزدگیوں میں ٹاٹینہم کے لامیلا ، چیک ری پبلک کے شکس اور ایران کے تریمی کے گولز کو نامزدگی کے لئے فائنل تھری میں شامل کر لیا ہے۔

ٹاٹینہم کے لامیلا نے گزشتہ مارچ میں انگلش پریمئیر لیگ کے ایک میچ میں آرسنل کے خلاف ایک خوبصورت ریبونا گول کے ذریعے اپنی ٹیم کو 1-2 سے فتح دلائی تھی۔

بائر لیورکوسین کے اسٹرائکر شک نے یورو 2020 کے میچ میں گراؤنڈ کے وسط سے ایک طاقتور کک کے ذریعے گول کر کے اپنی ٹیم کے لئے کامیابی حاصل کی تھی۔

Advertisement

فیفا پسکاس ایوارڈ کے لئے ایران کے فارورڈ تریمی کا گول بھی شامل ہے انہوں نے یہ گول پورٹو کی جانب سے چیلسی کے خلاف گزشتہ چمئین لیگ میں کیا تھا۔

فیفا پسکاس بہترین گول آف دی ائیر کے فاتح کا اعلان 17 جنوری کو زیورچ میں کیا جائے گا۔

امید کی جا رہی ہے کہ لامیلا کے گول کو بہترین گول کا اعزاز مل جائے گا، اس گول کی وڈیو بھی سب سے زیادہ دیکھی گئی تھی۔

لامیلا کا یہ گول فٹ بال کی تاریخ میں ریبونا گول کے نام سے جانا جاتا ہے جس میں فٹ بالر مخالف حریف کو چکمہ دینے کے لئے اپنے نیچرل پاؤں کی جگہ دوسرا پاؤں استعمال کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر