Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کے لئے بھی مری اموات کا افسوسناک واقعہ ہے، حسان خاور

Now Reading:

حکومت کے لئے بھی مری اموات کا افسوسناک واقعہ ہے، حسان خاور

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ حکومت کے لئے بھی مری اموات کا افسوسناک واقعہ ہے۔

حسان خاور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مری میں صورتحال افسوسناک ہے، سیاحوں کا جاں بحق تکلیف دہ امر ہے، ریسکیو 1122 کے مطابق اب تک 11 لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دو روز میں پانچ فٹ برف پڑی تو سیاح گئے باڑیاں روڈ پر پانچ فٹ سے زائد برف کے بعد اموات ہوئیں، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ریسکیو آپریشن کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں رات گئے وہ ہدایات جاری کرتے رہے، عثمان بزدار نے اپنا ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن کے لئے بھیج دیا ہے، راجہ بشارت سمیت اعلیٰ افسران موقع پر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت سطحی اجلاس میں فیصلہ ہوا سرکاری اداروں اور ریسٹ ہاؤس کو اوپن کر دیا گیا ہے، مری اور مضافات کو آفت زدہ علاقہ قرار دیدیا گیا ہے، ریسکیو 1122 اٹک و جہلم سے مری پہنچا دی گئی ہیں اے سی مری میں کنٹرول روم قائم کر دئیے گئے ہیں۔

حسان خاور نے کہا کہ پنجاب حکومت اور ایف ڈبلیو او این ایل سی فوج و رینجرز سے معاونت طلب کی گئی اس آپریشن میں ہاتھ بٹا رہے ہیں، کھانے اور ادویات کی گاڑیاں بھجوا دی گئی ہیں پیٹرول و ڈیزل بھی مسافروں کو فراہم کیا جارہا ہے تاکہ لوگ اپنے گھر کو پہنچ سکیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اس بار زیادہ برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا تھا مانیٹر کر رہے تھے گاڑیاں مری میں داخل ہو رہی ہیں، ٹریفک کی تعداد بڑھنے پر گاڑیاں روک دی گئیں اور گاڑیوں کو واپس کیا گیا، درخت گرنے سے اموات نہیں ہوئیں چار گاڑیوں میں لوگ تھے وہاں پر سردی تھی حتمی رائے ریسکیو کی حتمی رپورٹ کے بعد ہی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق سردی و طوفان اور راستے بند ہونے سے اموات ہوئیں، اے ایس آئی پولیس کا خاندان جو پنجاب سے تعلق رکھتے تھے ان کی اموات بھی ہوگئیں، مری میں ایس او پیز کا نفاذ کیا گیا تھا کوشش تھی ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ پورا ریکارڈر انکوائری کریں گے کسی نے مدد کےلئے کال کی تھی یا نہیں اگر مدد مانگی اور نہیں پہنچی تو کارروائی ضرور ہوگی، حکومت کے لئے بھی مری اموات کا افسوسناک واقعہ ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ کوئی انکوائری سرد خانے میں نہیں جاتی ہمارا منشور ہے کہ اوپن ٹرانسپریُسی پر یقین رکھتے ہیں، کسی بھی حکومت کے دور میں حادثہ ہوتا ہے اس کی ذمہ دارئ حکومت پر عائد ہوتی ہے، جو لوگ و ادارے اموات میں ملوث رہے ان کی تحقیقات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مری اموات پر سیاست نہیں کرنی چاہئیے فوکس ریسکیو پر ہے ہم چاہتے ہیں، سیاسی بیان بازی مناسب نہیں ہے، دوسری جگہوں کو بھی سیاحت کے لئے ڈویلپ کرنا ہوگا تاکہ ایک ہی جگہ پر رش نہ ہو جائے، مری جانے والی ٹریفک کو واپس موڑ دیا گیا تھا کیونکہ حفاظتی تدابیر لی جا رہی تھیں۔

حسان خاور نے کہا کہ اس وقت مری میں ٹریفک کے حالات مخدوش ہیں ریلیف کا کام جاری ہے لوگوں سے یہی گزارش کروں گا وہ مری نہ جائیں، مری جانے والی ٹریفک ایک جگہ سے نہیں جاتی اسلام آباد سے جانے والی اور کے پی والی روٹ پر ٹریفک کو روک دیا گیا تھا۔

Advertisement

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے مزید کہا کہ کے پی حکومت فوجی و رینجرز حکام سے معاملے پر رابطے میں ہیں سب مل کر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مری میں گزشتہ برفباری کے باعث مختلف گاڑیوں کے اندر 21 افراد دم گھٹ کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر