Advertisement
Advertisement
Advertisement

شعیب اختر کا کوہلی کی کپتانی جانے کے حوالے سے بڑا انکشاف

Now Reading:

شعیب اختر کا کوہلی کی کپتانی جانے کے حوالے سے بڑا انکشاف

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی حل ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز گنوانے کے بعد اس فارمیٹ کی کپتانی بھی چھوڑ چکے ہیں۔ اس سے قبل، انہوں نے ستمبر میں ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سے ہٹنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس کے بعد، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے جنوبی افریقہ کے دورے پر روانہ ہونے سے ٹھیک پہلے ان سے ون ڈے کی کپتانی چھین لی تھی، اور ان کی جگہ روہت شرما کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

اس کے پیچھے بورڈ نے دلیل دی تھی کہ سلیکٹرز وائٹ بال (سفید گیند) کرکٹ میں ایک ہی کپتان چاہتے ہیں، اس لئے یہ فیصلہ لیا گیا۔

اس کے بعد سے ہی بی سی سی آئی اور ویراٹ کوہلی کے درمیان کپتانی کو لے کر تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔

Advertisement

اب پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی اس تنازعے پر بڑا بیان جاری کر دیا ہے۔

شعیب نے دعویٰ کیا ہے کہ ویراٹ کوہلی نے کپتانی چھوڑی نہیں، ان سے چھڑوائی گئی۔

Advertisement

مسقط میں لیجنڈز کرکٹ لیگ میں ایشیا لائنس کی طرف سے کھیل رہے شعیب اختر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ، ’ویراٹ کوہلی نے خود کپتانی نہیں چھوڑی۔ انہیں ایسا کرنے کے لیے مجبور کیا گیا ہے، یہ سب جانتے ہیں۔ ان کے لئے وقت فی الحال اچھا نہیں چل رہا، لیکن وہ ذہنی طور پر مضبوط کھلاڑی ہیں۔ ان کی قابلیت پر شاید ہی کسی کو شک ہوگا۔ وہ عظیم کرکٹر ہیں، ان کے لیے بھی اچانک یہ سب ہونا کسی جھٹکے سے کم نہیں ہے۔’

شعیب اختر نے ویراٹ کوہلی کے خراب فارم کے حوالے سے کہا کہ، ’وہ باٹم ہینڈ سے زیادہ کھیلتے ہیں اور جب آوٹ آف فارم ہوتے ہیں تو یہ پریشانی زیادہ نظر آتی ہے، لیکن وہ بڑے بیٹسمین ہیں اور انہوں نے کافی کچھ حاصل کیا ہے۔ مجھے اعتماد ہے کہ وہ واپسی کرلیں گے۔’

شعیب اختر نے مزید کہا کہ،  ‘انہیں اب اس تنازعے کو بھلا کر صرف بلے بازی پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ بڑا کھلاڑی ہی گرتا ہے۔ ان کے لیے بھی یہ موقع ہے خود کو مزید بہتر ثابت کرنے کا۔ انہیں ساری کڑواہٹ بھلاکر آگے بڑھنا چاہئے۔’

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر