Advertisement
Advertisement
Advertisement

کمشنر لاہور کی کورونا سے بچاؤ کیلئے جاری لاہور ویئرز ماسک مہم کو بڑی کامیابی حاصل

Now Reading:

کمشنر لاہور کی کورونا سے بچاؤ کیلئے جاری لاہور ویئرز ماسک مہم کو بڑی کامیابی حاصل
کمشنر لاہور

کمشنر لاہور

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کیلئے جاری لاہور ویئرز ماسک مہم کو بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔

امریکی نجی کلودنگ فرم کے عطیہ کردہ ماسکس کے 19 کنٹینرز لاہور پہنچ گئے، پہلی کھیپ کے 10 کنٹینرز میں تقریبا 80 لاکھ کووڈ واش ایبل ماسک لاہور گودام میں پہنچ گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر جنرل لاہور عثمان جلیس، و اے سی رائیونڈ عدنان رشید کی زیرِ نگرانی ماسک کی گوداموں میں منتقلی جاری ہے، کووڈ واش ایبل ماسکس کی پہلی کھیپ آج علی الصبح سندر انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور پہنچی ہے۔

جنوری 2022 میں 2 کروڑ کووڈ ماسکس کے کل 27 کنٹینرز لاہور پہنچیں گے، امریکی نجی فرم نے تقریبا 45 ملین ڈالر مالیت کے 30 ملین ماسکس کمشنر لاہور مہم میں عطیہ کیے۔

کمشنر لاہور کی ہدایت پر ماسکس کو محفوظ رکھنے کیلئے گوداموں میں رکھا جائے گا۔

Advertisement

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ کووڈ ماسکس سے تمام شہریوں کو کورونا بچاؤ کور مہیا کریں گے، اومیکرون وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 3 کروڑ ماسک کے حصول ترسیل پر کوئی سرکاری خرچہ نہیں ہوا، تمام ماسکس شہریوں کے گھروں تک بھی بالکل فری پہنچیں گے، پاکستان پوسٹ آفس گھر گھر تک ماسک پہنچائے گا،حکمت عملی تیار ہے۔

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے مزید کہا کہ کورونا ویکسین اور ماسک لگانا ضروری ہے، ماسک ویکسینیٹڈ افراد کیلئے بھی ناگزیر ہے، کورونا سے بچاؤ اور اسموگ سے تحفظ کیلئے لاہور پہنچنے والے ماسک نہایت مثبت ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم
پاکستان پوسٹ کی جانب سے خلائی تحقیقات کے حوالے سے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجراء
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر