
موسم سرما میں یوں تو بہت کچھ تبدیل ہوجاتا ہے جیسے دن چھوٹے، راتیں لمبی ہوجاتی ہیں، ہوا میں خنکی بڑھ جاتی ہے موسم سرد اور خشک ہوجاتا ہے یہ تبدیلی انسانی جسم پر بھی اثر اںداز ہوتی ہے، اور جسم میں بہت سی حیرت انگیز تبدیلیاں رونما ہونے لگتی ہیں تاہم ان تبدیلیوں کو مد نظر رکھنا آپ کو سال بھر صحت مند رکھنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔
یہاں پر سرد موسم سے جسم پر ہونے والے چند ایسے ہی حیرت ںگیز اثرات کا ذکر کیا جارہا ہے جنہیں جان کرآپ خود بھی حیرت زدہ رہ جائیں گے۔
موٹاپے سے نجات
سرد موسم کا ایک فائدہ یہ ہے کہ اس میں جسم زیادہ کیلوریز جلاتا ہے تاکہ جسم کو گرم رکھا جاسکے اور یہ بات ایک تحقیق بھی ثابت ہوچکی ہے۔ لیکن یہ کیلیوریز اتنی زایدہ نہیں ہوتی جو موٹاپے سے مکمل نجات دلاسکے۔ تاہم اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ورزش اور دوسرے طریقوں کو اپنا کر وزن کوکم کیاجاسکتا ہے۔
انگلیوں کا سکڑنا
یہ بات تو آپ نے ضرور نوٹ کی ہوگی کہ سردی میں لکڑی کے دورازے سکڑ جاتے ہیں جنہیں عام دنوں بند کرنا مشکل ہوتا تھا سردیوں میں یہ کھلے رہتے ہیں، بلکل اسی طرح موسم سرما میں انگلیوں میں پہنی انگوٹھی ڈھیلی پڑجاتی ہیں، اصل میں موسم گرما میں ہاتھوں اور پیروں کی انگلیاں پھول جاتی ہیں اور سردیوں سکڑ جاتی ہیں۔ اس طرح جسم اپنےآپ کو گرم رکھنے کے لئے کوشش کرتا ہے اور بنیادی درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے۔
ہڈیوں کا درد
سردیوں میں ہڈیوں میں درد ہونا بہت عام ہے یہ بھی سرد موسم کا ایک رد عمل ہے۔ عام طور پریہ درد ہاتھوں، پیروں اورکانوں میں ہوتا ہے، اس کی بنیادی وجہ ان جگہوں میں موجود خون کی چھوٹی شریانوں میں خون کی روانی یا گردش کا بہت زیادہ بڑھ جانا ہے، اس کے کوئی مضر اثرات تو نہیں ہے لیکن وقتی تکلیف ضرور ہوتی ہے۔ اس سے بچنے کے لئے جسم کو گرم رکھیں اور زیادہ دیر تک گھر سے باہرنہ رہیں۔
بینائی کا متاثر ہونا
سرد موسم بینائی پر بھی اثر انداز ہوتا ہے اگر ٹھنڈی ہوا براہ راست آنکھوں میں پہنچتی ہیں تو یہ بینائی کو متاثر کر سکتی ہے۔ ایسے تمام علاقے جہاں بہت زیادہ سرد موسم ہو اور برف باری ہورہی تو گلاسز کااستعمال ضرور کریں۔
چہرہ سرخ ہونا
موسم سرما میں چہرے کا سرخ ہونا بھی نوٹ کیا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ان حصوں میں خون کی گردش کم ہوجاتی اوریہ خون جسم کے اہم اعضاء جیسے دل اور پھیپھڑوں کی طرف منتقل ہورہا ہوتا ہے۔ مگر جیسے ہی آپ ٹھنڈ سے گرم کمرے میں آتے ہیں تو خون کی روانی معمول پرآتی ہے تو چہرے کے کچھ حصے سرخ ہوجاتے ہیں۔
ہارٹ اٹیک کا خطرہ
موسم سرما عمررسیدہ افراد میں دل کے دورے کے خطرے کو کئی گناہ بڑھا دیتا ہے خاص طور ایے افراد جو پہلے ہی عارضہ قلب میں مبتلا ہو۔ایک تحقیق کے مطابق جسم جب درجہ حرارت کو معمول پر رکھنے کی کوشش کرتا ہے تودل پر دباؤبڑھ جاتا ہے، کیونکہ خون کو پمپ کرنے کے لئے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے جوبلڈپریشر کے بڑھنے کا سبب بنتا ہے۔
مزاج میں تبدیلی
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں سردی کے موسم میں اکثر لوگ اداس ہوجاتے ہیں اس کی بنیادی وجہ دن چھوٹے ہونا ہے اس طرح وٹامن ڈی کم ہو جاتا ہے جو مزاج پر اثرا انداز ہوکر افسردہ یا چڑچڑاپن کا سبب بنتا ہے۔
آنکھوں اور ناک کا خشک ہونا
موسم سرما میں ہوا خشک اورکم نمی لئے ہوئے ہوتی ہے جو آنکھوں اورناک کی خشکی کا سبب بنتی ہیں یہ اس لئے بھی ہوتا ہے تاکہ جسم کے دیگر اعضاء کی نمی کو برقرار رکھا جاسکے۔
ناک کا مسلسل بہنا
موسم سرما میں ہوا میں نمی بہت کم ہوتی ہے اس لئے یہ عام موسم کے مقابلے میں قدرے خشک ہوتا ہے، اسی لئے جسم جب خشک موسم کا مقابلہ کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں آنکھوں سے نمی یا مسلسل ناک بہنے کی شکایت ہو سکتی ہے۔
پیشاب کا زیادہ اخراج
موسم سرما میں خون کی روانی اہم اعضاء کی جانب بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے پیشاب کے اخراج میں اضافہ ہوجاتا ہے کیو نکہ جب جسم میں خون کی روانی میں اضافہ ہوتا ہے تو بلڈ پریشر بھی بڑھ جاتا ہے، نتیجہ میں گردے اضافی سیال کو فلٹر کرنے لگتے ہیں تاکہ بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھا جاسکے۔
سانس لینے میں دشواری
سرد موسم میں سانس لینا اکثر مشکل ہوجاتا ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پھیپڑوں کومناسب مقدار میں آکسیجن نہیں مل رہی، سرد ہوا میں سانس لینا اس لئے بھی دشوار ہوجاتا ہے کیونکہ پھیپڑوں میں ہوا کی گزر گاہ کے مالز سخت ہوجاتے ہیں جس سے سانس سے ہوا کی مقدار کم ہوجاتی ہے اور یوں سانس لینے میں مشکل محسوس ہوتی ہے۔ اسی لیے اس موسم میں سانس اور دمہ کے مریض کا فی مشکلا ت کا سامنا کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News