Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں سال پاکستان کے استحکام کا سال ہوگا، فواد چوہدری

Now Reading:

رواں سال پاکستان کے استحکام کا سال ہوگا، فواد چوہدری
فواد

فوادچوہدری نے کہاہےکہ رواں سال پاکستان کے استحکام کا سال ہوگا۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان  کے والد کی وفات پراظہارتعزیت کےلئے کراچی ان کےگھر پہنچے۔

وفاقی وزیراطلاعات نےمرحوم کےدرجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ روپیہ پہلے سے مستحکم ہورہا ہے ،ایسا نہیں ہوگیا اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کوگروی کردیا ، اسٹیٹ بینک کی آزادی پاکستان کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہاکہ کسی اتحادی نے بجٹ پر اعتراض نہیں کیا ، فنانس بل میں ایسی کوئی بات نہیں جس کی مخالفت کی جائے۔

Advertisement

فواد چوہدری نے بتایاکہ نوازشریف کی واپسی کیلئے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے، شہباز شریف نے حلف نامہ دیاتھا،ان کےبھائی اب واپس نہیں آرہے، جعلی حلف نامے پرشہباز شریف کےخلاف کارروائی کی جائے۔

‘صحت کارڈ کی بدولت عوام کے علاج معالجے کا خرچ اب حکومت اٹھا رہی ہے ’

وفاقی وزیر نے کہاکہ مفتاح اسماعیل کی کمپنی نے پی ٹی آئی حکومت میں خوب منافع کمایا،کمپنی کومنافع ہونے پرمفتاح اسماعیل کومبارکباد دیتاہوں، نجی سیکٹر نے پیسا کمایا،ورکرز کی تنخواہیں نہیں بڑھائیں۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ دنیا اس وقت کورونا کا دوبارہ شکار ہورہی ہے، پاکستان میں کورونا کی صورتحال بہتر ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب کی عوام اب صحت کارڈ کی بدولت نجی اسپتالوں سے مفت میں علاج کرواسکیں گے، سندھ حکومت صوبے میں صحت کارڈ کا آغازکرے، پیپلز پارٹی سندھ کےعوام سے کس چیز کا بدلہ لےرہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر