
خالد منصور نے کہا ہے کہ چائنہ نے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں پاکستان کی مدد کی ہے۔
چینی سفارتخانے میں پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام آل پاکستان چائنیز انٹرپرائز ایسوسیشن کی سالانہ رپورٹ کے اجراء کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک فیز ون میں زیادہ توجہ توانائی پر مرکوز رہی ، فیز 1 میں توانائی کے بحران پر قابو پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چائنہ نے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں پاکستان کی مدد کی ہے ، سی پیک کے تحت 5300 میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی جبکہ 5000 میگاواٹ سے زائد کی بجلی پیدا کرنے پر عمل درآمد جاری ہے۔
خالد منصور نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صحت، تعلیم، واٹر سپلائی کے منصوبوں پر ملین ڈالرز خرچ کئے گئے ہیں ، سی پیک فیز 2 میں ہماری توجہ صنعت کاری پر مرکوز ہے ، سی پیک کی تکمیل سے پاکستان میں خوشحالی آئے گی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور نے کہا ہے کہ بی آر آئی ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے جس سے علاقائی روابط قائم ہوں گے ، وزیراعظم عمران خان نے چین کی سرمایہ کاروں کیلئے اپروول اور این او سی جاری کرنے کے طریقہ کار میں کافی حد تک نرمی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک سے متعلق تمام مسائل کا وزیراعظم کو علم ہے اور وہ ان سب چیلنجز پر قابو پانے کیلئے پر امید ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News