Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب: موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے

Now Reading:

پنجاب: موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے
اسکول

بچوں کی موجیں ختم، لاہور سمیت چوبیس اضلاع کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئی اور آج سے اسکول کھل گئے۔

ذرائع کے مطابق سردی اور بارش کی وجہ سے اسکولز میں بچوں کی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔

سخت سردی اور بارش کے باوجود اسکول آنے والے بچے پرجوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پڑھائی کا شوق ہے، اس لیے بارش میں بھی آئے ہیں۔

نومبر میں جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق اسموگ سے متاثرہ پنجاب کے شہروں میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 8 ، 9 اور 10 جنوری کو بھی بند رہیں گے۔

Advertisement

پنجاب میں تعلیمی ادارے کھل گئے 

لاہور سمیت چوبیس اضلاع کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا کل آخری دن تھا، آج  سے لاہور سمیت پنجاب کےچوبیس اضلاع کے اسکول کھل گئے ہیں۔

سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن کا کہنا ہےکہ موسم سرما کی چھٹیوں میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔

 ہفتے میں تین دن چھٹیوں کی پالیسی کا سلسلہ 15 جنوری تک چلے گا۔ کورونا کے کیسز بڑھنے پر اسکولوں میں چھٹیاں بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور تھی۔

سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن غلام فرید نے غیریقینی صورتحال ختم کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ چھٹیوں میں توسیع نہیں کی جا رہی اور تمام اسکول شیڈول کے مطابق اپنی مقررہ تاریخ پر کھلیں گے۔

Advertisement

تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ختم، وزیرتعلیم کا اہم بیان

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا بھی اس حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔

صوبائی وزیر مراد راس کا کہنا ہے کہ حکومت نے 6 جنوری تک سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

جمعہ کو اسکول کھلیں گے اور اس کے بعد طلبہ ہفتہ اتوار اور پیر کو دوبارہ تین دن چھٹیاں کریں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مرادراس نے کل سے اسکول کھلنے کا ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہاکہ
تمام طلبا اور اساتذہ کوخوش آمدید کہتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کے جاری کردہ کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد یقنینی بنایاجائے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر