Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان کی صحبت پور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت

Now Reading:

وزیراعلیٰ بلوچستان کی صحبت پور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت
وزیراعلیٰ بلوچستان

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صحبت پور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صحبت پور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ تخریب کار عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں،عوام کے تعاون سے صوبے میں دیرپا امن قائم کریں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے علاقے کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائے۔

اس سے قبل ڈیرہ اللہ یار کے صحبت پور چوک پر ۔نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے چوک پر کھڑے پولیس اہلکاروں پر دستی بم حملہ کیا گیا جس کے باعث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

Advertisement

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ دستی بم کے ذریعے کیا گیا ہے جبکہ دھماکے سے عبدالرشید، محمد علی، وزیر خان، عبدالرسول، شمن، ایاز، انور، فرہاد، سرور، رحمت اللہ، اللہ ڈنہ، پولیس اہلکار مہردل، غلام حیدر، حبیب اللہ اور مجن علی زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  اطلاع ملنے پر سٹی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر بی ڈی ٹیم کو طلب کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کو شہریوں نے اپنی مدد آپ رکشوں کے ذریعے ہسپتال پہنچایا، زخمیوں کو طبعی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے لاڑکانہ کی ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر