Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوازشریف کے وزیراعظم بننےمیں حائل رکاوٹیں دور ہوجائینگی، راناثنا

Now Reading:

نوازشریف کے وزیراعظم بننےمیں حائل رکاوٹیں دور ہوجائینگی، راناثنا
رانا ثناء

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ نوازشریف کے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننےمیں حائل رکاوٹیں دور ہوجائینگی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی کرپشن اورغبن پوری دنیاکےسامنےعیاں ہوگئی۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف ہی ن لیگ کےوزیراعظم ہوں گے، نوازشریف چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم بنیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ شہبازشریف کی پنڈی میں کسی سےملاقات نہیں ہوئی، شہبازشریف نے پار لیمانی ارکان سےملاقاتیں کی ہیں،شہبازشریف چاہتےہیں ادارےاپنی حدود میں کام کریں،ٹکراؤنہ ہو۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ نوازشریف جب چاہیں آسکتےہیں،انہیں کوئی نہیں روک سکتا، ڈی جی آئی ایس پی آرکے بیان کی تائیداورشکریہ اداکرتاہوں۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کسی قسم کی ڈیل کاحصہ بننےکوتیارنہیں، نوازشریف متعدد بارشفاف الیکشن کی جدوجہد کاکہہ چکے۔

 رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاکہ حکومت نےمریم نوازکی آڈیوکئی روزسےاپنےپاس رکھی ہوئی تھی،مریم نوازکی آڈیواسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ والےدن چلائی گئی، مریم نوازنےایساکوئی لفظ ادانہیں کیاجس پراعتراض کیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ پرویزرشید انتہائی شریف اورکسی کادل نہ دکھانےوالےآدمی ہیں، وائس ریکارڈنگ لیک ہونے پرکارروائی ہونی چاہیے،  2 افراد کی ذاتی بات پروائس ریکارڈ کرناجرم ہے، مریم نوازکی وائس حکومت نےریکارڈکی۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ بھاری پتھرہٹانےکیلئےکوئی غلطی کی تلافی کرےتواس میں کوئی حرج نہیں، نااہل ٹولےکومسلط کرنےوالوں کوبھی اب احساس ہوناچاہیے،  اداروں کواپنی حدودمیں رہ کرکام کرناچاہیے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان چورثابت ہوئے، وقت آگیا گریبان سےپکڑکرگھسیٹ کروزیراعظم ہاؤس سےنکالیں، اب عمران خان کاگریبان اورعوام کاہاتھ ہوگا۔

رہنمان لیگ راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر کہتے تھے تلاشی لینی چاہیے ،عمران خان کو چندہ دینے والے لوگ ہی ان کی حکومت کے بینیفشری ہیں ، ان کی اے ٹی ایمز نے عوام کو لوٹا،ان کی جیبوں سے پیسا نکالا۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے تھے عمران خان غیرملکی ایجنڈے پر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر