
حسان خاور کا ٹوئٹ
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ سیاحت کو فروغ دینا موجودہ حکومت کا ویژن اور مشن ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے گلبرگ گرلز کالج میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت روح کی آکسیجن ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان میں ٹوارزم کا بہت پوٹینشل موجود ہے، ترقی کیلئے خواتین کو پروفیشنل ہونا پڑے گا، پاکستان کے مستقبل میں خواتین کی بنیادی اہمیت ہے۔
پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا کہ پنجاب سیاحت کے لحاظ سے یونیک صوبہ ہے، سیاحت کے اعتبار سے پاکستان دیگر ممالک میں ممتاز مقام رکھتا ہے۔
حسان خاور نے کہا کہ منفرد خاصیت ہونے کے باوجود بدقسمتی سے ہم سیاحت کے شعبہ میں دنیا سے پیچھے ہیں، تحریک انصاف حکومت سیاحت پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں ٹی ڈی سی پی کوالٹی کا سمبل سمجھا جاتا تھا، تحریک انصاف حکومت ٹی ڈی سی پی کا معیار اور اعتماد بحال کرنے کیلئے نئی پالیسیاں متعارف کروا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ ہم سیاحت کو پروموٹ کرنے کیلئے نجی سیکٹر کو بھی شامل کر رہے ہیں، انفراسٹرکچر میں بہتری لائی جا رہی ہے۔
حسان خاور نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دینا موجودہ حکومت کا ویژن اور مشن ہے، مری میں ہونے والی غلطیوں کو دور کرنے کیلئے لائحۃ عمل مرتب کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہوٹلوں کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی بنائی جا رہی ہے، سیاحتی مقامات سے نقائص دور کر کے تمام مقامات کو محفوظ بنائیں گے، آنے والی نسلوں کو محفوظ سیاحت کے مواقع دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News