روس، کورونا کیسز کی تعداد میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ متاثرین کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق روس بھر میں کورونا وائرس کے اومیکرون کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ روس میں ہفتے کے روز پہلی بار یومیہ 100,000 سے زیادہ کورونا وائرس کے واقعات رپورٹ ہیں۔
روسی سرکاری پورٹل نے 24 گھنٹوں کے دوران 113,122 نئے کیسز درج کیے ہیں جو صرف ایک ہفتہ قبل روزانہ انفیکشن کی تعداد سے تقریباً دوگنا ہیں۔
روس کے سرکاری اعداد و شمار نے وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے کوویڈ 19 سے ایک لاکھ سے زائد اموات کی اطلاع دی ہے جو یورپ میں اب تک اومیکرون کے باعث ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔
تاہم مندرجہ بالا اعداد و شمار، اعدادوشمار کی ایجنسی روسسٹٹ سے متصادم ہیں، جو کووِڈ سے ہونے والی اموات کو آزادانہ شمار کرتی ہے۔
اس کا موقف ہے کہ اموات کی مجموعی تعداد سرکاری تعداد سے دوگنی ہے۔
روسسٹٹ کا کہنا تھا کہ روس کی آبادی میں گزشتہ سال دس لاکھ سے زیادہ افراد کی کمی واقع ہوئی، جو کہ سوویت یونین کے خاتمے کے بعد اب تک نہیں دیکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
