Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے ، آزادی اظہار رائے کے ساتھ ساتھ ملک میں ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورکنگ جرنلسٹس کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے ، پاکستان تحریک انصاف صحافیوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے ، صحافی برادری کو ترجیحی بنیادوں پر صحت کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صحافیوں کے اجتماعی اور انفرادی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے ، میڈیا صنعت کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے شفاف اور پائیدار پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافی معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں، میڈیا کی نشاندہی پر ہی حکومت مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرتی ہے ، امید ہے صحافیوں کی نومنتخب قیادت اپنے پیشے اور ساتھی صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے مثبت کردار ادا کرے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات نے اعظم چوہدری کو صدر، سلیمان قریشی اور ناصرہ عتیق کو نائب صدو، عبدالمجید ساجد کو سیکریٹری، سالک نواز کو جوائنٹ سیکریٹری، شیراز حسنات کو فنانس سیکریٹری اور نومنتخب گورننگ باڈی کے اراکین کو مبارکباد دی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر