Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ منی بجٹ نہیں میگا بجٹ ہے، خواجہ آصف

Now Reading:

یہ منی بجٹ نہیں میگا بجٹ ہے، خواجہ آصف
خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ یہ منی بجٹ نہیں میگا بجٹ ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی میں اجلاس ہوا جس میں خواجہ آصف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں خاندان 2 وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے، سرمایہ دار اپنی شادیوں پر 2،2 ارب خرچ کر دیتے ہیں، ٹیکس کا سارا بوجھ غریب آدمی اٹھائے گا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس ملک میں رہتے ہوئے یہاں کے باشندوں کو اجنبیت کا احساس ہوتا ہے، ٹیکسز بڑھانا علاج نہیں، کرپشن روکی جائے، گندم، چینی کا ڈاکا روکا جائے، کل وزیر اعظم کہہ رہے تھے ساڑھے 3 سال میں بحران حل کیے، وزیر اعظم نے خود کہا احتساب کا ایجنڈا ناکام ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ سے ابھی گئے تو فرض بنتا تھا ملک کا قرضہ اتارتے، ہم نے جیل میں بیٹھ کر ایک ایک پیسے کا حساب دیا ہے، آپ بھی دیں، انکو کس کے فون جاتے ہیں جب ووٹوں کی ضرورت پڑتی ہے، انکا احتساب کا ایجنڈا ایک یا 2 پارٹیوں کو ٹارگٹ کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جیبیں گرم کرنے والوں کو کوئی نہیں پکڑتا، لوٹ مار کے مال سے سب سے پہلےحصہ انکے پاس لاتے تھے، اسکے بعد باقی لیٹر اپنے گھر مال لے کر جاتے تھے، اس طرح ملک نہیں چلتے، یہ آئی ایم ایف کی برانچ بن گئے ہیں، فاٹا کے لوگوں کو باقی پاکستانیوں کے برابر حقوق دیں۔

Advertisement

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر بحران کا موجد وزیر اعظم خود ہیں،  وزیر اعظم نے خود کہا کہ ہمارا احتساب کا ایجنڈا ناکام ہوا ہے، آپکا ایجنڈا اس لیے ناکام ہوا کیوں کے وہ انصاف پر مبنی نہیں تھا، یہ منی بجٹ نہیں میگا بجٹ ہے، جو ٹیکسز لگائے گئے ہیں انکا براہ راست تعلق عام آدمی سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت ہاتھ سے نکل جاتا ہے تو ہم کسی سقوط کی صفائی نہیں دے سکتے، اس ملک کے وسائل پر سب کا حق ہے، جو بلوچستان میں ہو رہا ہے اس پر بھی سب کو ماتم کرنا چاہیے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف کا مزید کہنا تھا کہ ان کے اپنے چائے والے کے اکاؤنٹ سے 4 کروڑ نکل آئے، ہماری آنکھوں کے تنکے نظر آرہے ہیں، اپنے شہتیر نظرنہیں آ رہے، منی لانڈرنگ، ڈےلائٹ رابری حکومت کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر