شہریار منور نہایت وجیہہ اور باوقار شخصیت کے مالک ہیں وہ نہ صرف بے حد حسین اور باصلاحیت اداکارہیں بلکہ ایک بہترین پروڈیوسراور ڈائریکٹربھی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہیں جن میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔




شہریارمنورنے ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے اور وہاں بھی اپنے کام کی بدولت خوب نام کمایا۔
حال ہی میں وہ صنف آہن میں اداکاری کرتے دکھائی دے رہیں جہاں ڈرامہ دیکھنے والوں نے محسوس کیا ہے کہ وہ اس بار پہلے سے زیادہ خوبصورت اور دلکش لگ رہے ہیں اور اسی بناپر یہ کہا جارہا ہے کہ ان کے مختلف نظر آنے میں کاسمیٹک سرجری تو نہیں ہے؟




تاہم یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں شہریار اپنی اداکاری اور دل موہ لینے والی شخصیت سے سب ہی کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لیتے ہیں لیکن اس بار ان کے خدوخال میں پہلے سے زیادہ دلکشی اور حسن نظر آرہا ہے اور ناظرین شہریار منور کو میجر اسامہ کے روپ میں بے حد پسند کر رہیں ہیں۔




یہاں پر ان کی انسٹاگرام سے کچھ نئی اور پرانی تصاویر پیش کی جارہی ہیں، اور ان کا موازنہ کیا جارہا ہے۔
آپ دیکھ سکتے ہیں اب ان کی ناک پہلے کی نسبت اور بھی بہتر نظر آرہی ہے یہ کسی سرجری کی جانب اشارہ کرتی ہے۔
اکثر مشہور شخصیات اپنے حسن بڑھانے کے لئے سرجری کرواتی ہیں لیکن وہ اکثرغلط ہوجاتی ہیں اور چہرہ پہلے سا حسن بھی کھودیتا ہے۔ لیکن شہریار منور کا حسن مزید بڑھ گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
