Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں یوریا کا بحران سنگین صورت حال اختیار کرچکا ہے ، بلاول بھٹو

Now Reading:

ملک بھر میں یوریا کا بحران سنگین صورت حال اختیار کرچکا ہے ، بلاول بھٹو
بلاول

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک بھر میں یوریا کا بحران سنگین صورت حال اختیار کرچکا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں کسانوں کے مسائل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ہوش کے ناخن لیں ، ملک بھر میں یوریا کا بحران سنگین صورت حال اختیار کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل کو پانی دینے کے لئے یوریا 1768 روپے کی سرکاری قیمت کے بجائے 3500 روپے تک فی بوری بلیک مارکیٹ میں فروخت ہورہی ہے ، پنجاب میں کسانوں کو ڈپٹی کمشنر  سے سفارش کے بعد بھی ایک شناختی کارڈ پر فی ایکڑ یوریا کی ایک بوری سرکاری قیمت کے بجائے 2700 روپے تک کی مل رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں پاکستان پوری دنیا میں یوریا فروخت کرتا تھا اور آج ملک میں یوریا ڈھونڈنا پڑرہی ہے ، اگر ملک بھر میں برسات سے قبل کاشت کاروں کو یوریا میسر آجاتی تو فصلوں کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوتا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک بھر کے کسانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف 21 جنوری سے ریلیاں نکالے گی ، پاکستان پیپلزپارٹی کے کسان یکجہتی احتجاج میں ملک بھر کے کسان نکلیں گے اور حکومت سے اپنے مطالبات منوائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک زرعی ملک کے زراعت کے شعبے کو تباہ کرکے معاشی دہشت گردی کی ہے جسے کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جائے گا ، گندم کی بوائی کے سیزن سے ڈی اے پی کھاد 4600 روپے کے بجائے 10 ہزار روپے فی بوری تک فروخت ہورہی ہے اور کوئی پرسان حال نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں ڈی اے پی کھاد کی فی بوری 3500 روپے تک کی تھی ، پنجاب میں کسانوں کو نہری پانی نہیں مل رہا، ٹیوب ویل چلائیں تو 600 روپے فی گھنٹہ خرچے کے بعد سرکاری قیمت پر گندم کی فروخت ممکن نہیں ہوگی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ سندھ حکومت نے پنجاب حکومت کے 1950 روپے کے مقابلے میں گندم کی امدادی قیمت 2200 روپے رکھی ، ڈیزل، بجلی اور کیڑے مار ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فی ایکڑ لاگت بڑھ گئی ہے، پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جرمنی اور جاپان کا بارڈر ملایا اور ان کے ایک کھلاڑی نے سندھ افغانستان کا بارڈر ملا کر یوریا کی اسمگلنگ کا مضحکہ خیز بیان دیا ، ابھی 20 دن بعد مکئی کی کاشت شروع ہوجائے گی، اگر اسی طرح یوریا، نائٹروفاس اور ڈی اے پی کھاد دستیاب نہ ہوئی تو ملک میں غذائی بحران آجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر