ڈجکوٹ میں کھیت سے گنا اُٹھانے پر جھگڑے میں 22 سالہ نوجوان مراد کو قتل کردیا گیا۔
تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ ٹھنڈیاں میں پٹھان اور جٹ برادری میں جھگڑا ہوا، دونوں گروپس میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا ہے، 8 سالہ نذر پٹھان کھیت سے گنا اٹھا کر دوڑا جب کہ یاسین جٹ اور اس کے ساتھی پیچھے دوڑے تو دونوں گروپس دست و گریباں ہو گئے۔
جٹ گروپ نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 22 سالہ مراد زخمی ہوا اور اسپتال منتقل کرتے جاں بحق ہو گیا، ملزمان یاسین اور خالد کو پولیس نے گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان بھی زخمی ہیں، مقتول کے لواحقین سراپا احتجاج ہیں اور بڑی تعداد میں تھانے میں جمع ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
