Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسکوئڈ گیم والے “چچّا” کو بڑے عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا

Now Reading:

اسکوئڈ گیم والے “چچّا” کو بڑے عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا

اگر آپ نےشہرہ آفاق کورین ویب سیریز اسکوئڈ گیم دیکھی ہو تو یقیناً آپ بھی “انکل” کے مداح ہوں گے، اور اس عمر میں بھی ان کی شاندار اداکاری کو سراہتے ہوں گے۔

تاہم، ان کی اس محنت کا صلہ انہیں مل چکا ہے۔ او ینگ سو المعروف گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے کورین اداکار بن گئے ہیں۔

9 جنوری کو 79 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز بیورلے ہلز، کیلی فورنیا میں منعقد ہوئے۔ جو امریکہ میں اکیڈمی، ٹیلی ویژن اور فلم جیسے بڑے ایوارڈز میں سے ایک ہے۔

او ینگ سو نے نیٹ فلکس سیریز “اسکوئڈ گیم” کے “او اُل” نامی کردار ادا کرنے پر ٹیلی ویژن ڈویژن میں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ جیتا ہے۔

ایوارڈ جیتنے پر او ینگ سو نے کہا، “ایوارڈ کی خبر سننے کے بعد، میں نے اپنی زندگی میں پہلی بار اپنے آپ سے کہا، ‘میں ایک مہذب آدمی ہوں’۔”

Advertisement

“Squid Game”  کو بہترین ٹیلی ویژن سیریز کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ بدعنوانی کے الزامات پر ہالی وُڈ کی جانب سے بائیکاٹ اور فارن پریس ایسوسی ایشن (HFPA) کے ارکان میں تنوع کی کمی کے باعث اس سال گولڈن گلوبز ایوارڈ کو ٹیلی وژن پر یا آن لائن نشر نہیں کیا گیا۔

فارن پریس ایسوسی ایشن دنیا بھر کے مختلف ممالک کے غیر ملکی فلمی صحافیوں پر مشتمل ہے، جنہوں نے گولڈن گلوبز کی نامزدگیوں اور فاتحوں کا انتخاب کیا۔

ایوارڈز کی تقریب ناظرین کے بغیر منعقد ہوئی اور جیتنے والوں کا اعلان گولڈن گلوبز کے آفیشل ہوم پیج اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’نادیہ میڈی سونی سوانی‘ سے وائرل ہونے والے جوڑے کی حقیقت سامنے آگئی
کیا اقرار الحسن واقعی چوتھی شادی کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی
رجب بٹ نے اہلیہ ایمان کے ساتھ اختلافات پر خاموشی توڑ دی
نیا البم یا نیا تنازع؛ ٹیلر سوئفٹ پر اے آئی ویڈیوز کے استعمال کا الزام، مداح برہم
مداحوں کا انتظار ختم؛ ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم ’نیلوفر‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی
ڈکی بھائی کیخلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں اہم پیشرفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر